بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

چھ منزلہ عمارت سے گرنے والے بچے کو بچا لیا گیا

117 Views 0 3 ہفتے
Posted at 1 اگست-2019

بیجنگ۔ پرانی کہاوت ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے مثال تین سالہ چینی بچے پر صادق آتی ہے

جنوبی چین کے شہر کونگچن کے رہائشی اپارٹمنٹ میں اس وقت زبردست کھلبلی مچ گئی جب ایک تین سالہ بچے کو چھٹی منزل کی بالکونی سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ بچہ سخت خوفزدہ اور زار و قطار رو رہا تھا۔ علاقہ مکینوں نے ریسکیو ٹیم کو فون کیا تاہم صورتحال ہنگامی حالات کی متقاضی تھی۔

چنانچہ ایک ہمسایہ فوری ایک کمبل لے آیا اور آٹھ افراد نے کمبل کو مضبوطی سے پکڑ لیا تاکہ بچہ فرش پر نہ گرنے پائے۔ کچھ ہی لمحوں میں ہوا میں معلق بچے کی ہمت جوابی دے گئی تو اس نے اپنے ہاتھ چھوڑ دئیے۔

بچہ براہ راست نیچے کھڑے رہائشیوں کے تھامے کمبل میں گرا اور حیرت انگیز طور پر محفوظ رہا۔ بچے کو فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے معمولی طبی امداد کے بعد والدین کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی گئی۔

متعلقہ خبریں

داعش نے صدام حسین کے سابق فوجی افسر…

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے عراق کے صدر صدام حسین کے فوجی افسر…

1 دن

شوہر کے بے پناہ پیار سے بیوی بور،…

شارجہ میں ایک خاتون نے شوہر کے خلاف طلاق کا مقدمہ دائر کر دیا، بیوی کا موقف تھا…

1 دن

ملائشیا میں بھی ڈاکٹر زاکر نائیک کو ملک…

بھارت میں نفرت انگیز تقاریر اور منی لانڈرنگ کیس کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر زاکر نائیک کو ملائشیا…

1 دن

حج کے دوران شامی خاتون کے ہاں چار…

حج کے لئیے سعودی عرب آئی خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں دو لڑکے…

6 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے