بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

ایران میں بھی کشمیر کے حق میں مظاہرے شروع، بھارت پریشان

90 Views 0 2 ہفتے
Posted at 8 اگست-2019

پاکستان کے بعد ایران میں بھی طلبا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی طلبا نے پلے کارڈ اٹھا کر بھارتی سفارت خانے کے باہر پرزور احتجاج کیا اور اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیری مسلمانوں کی مدد کی جائے۔ طلبا کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مسلمانوں پر ظلم ڈھا رہی ہے اس پر ایرانی حکومت کو کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہیے۔

خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پورے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل چار روز سے کرفیو نافذ ہے جہاں لاکھوں مسلمان گھروں میں محصور ہیں۔ ٹیلی فون سروس، نیٹ اور کمیونیکیشن کے تمام زرائع بند ہیں۔ ایسے میں اگر کہی سب سے زیادہ احتجاج ہوا وہ پاکستان ہے اور اب ایرانی طلبہ نے بھی مسلمان بھائیوں کے ساتھ یکجہتی دکھائی۔ ابو ظہبی کے بھارت میں سفیر نے تو مودی کے ان ظالمانہ اقدام کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے کشمیر کی حالت بہتر ہوگی جب کہ ترکی اور ملائیشیا سمیت کسی بڑے مسلم ملک سے حوصلہ افزا ردعمل سامنے نہیں ایا۔

متعلقہ خبریں

داعش نے صدام حسین کے سابق فوجی افسر…

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے عراق کے صدر صدام حسین کے فوجی افسر…

1 دن

ملائشیا میں بھی ڈاکٹر زاکر نائیک کو ملک…

بھارت میں نفرت انگیز تقاریر اور منی لانڈرنگ کیس کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر زاکر نائیک کو ملائشیا…

1 دن

بھارت کا مضحکہ خیز قدم، پائلٹ ابھی نندن…

پاکستانی پائلٹ حسن صدیقی نے جس بھارتی پائلٹ کا طیارہ مار گرایا، بھارتی فوج نے اس ونگ کمانڈر…

2 ہفتے

اقوام متحدہ نے بھارت کی خوش فہمی دور…

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے گہری تفتیش کا اظہار…

2 ہفتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے