بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-September-2019

نوازشریف کو ایل این جی کیس میں ریلیف مل گیا

176 Views 0 2 مہینے
Posted at 3 اگست-2019

اسلام آباد۔ نیب کی جانب سے ایل این جی کیس کو میگا کرپشن کیس کہا جا رہا ہے۔ اس کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب کی زیر حراست ہیں۔ اس کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام بھی لیا جا رہا تھا

مگر شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ایل این جی معاہدے کی تمام تر ذمہ داری اپنے ذمے لینے پر قومی احتساب بیورو نے نوازشریف کا نام ایل این جی کیس کی انکوائری سے نکال دیا ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے جسمانی ریمانڈ کے دوران ریکارڈ کردہ بیان میں کہا کہ ایل این جی معاہدہ ملکی و بین الاقوامی قوانین کو مدنظر رکھ کر کیا۔ ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے قطر سے ایل این جی معاہدے دیگر ممالک کی نسبت کم قیمت پر کیا۔ اب مجھے اسی جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کے تازہ ریکارڈ کئے جانیوالے بیان کی روشنی میں نیب راولپنڈی نے نوازشریف کا نام اس کیس سے نکال دیا ہے۔ واضح رہے ایل این جی کیس میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے شاہد خاقان عباسی کی وزارت عظمٰی کے دوران ایل این جی کو میگا کرپشن کیس قرار دیکر سپریم کورٹ میں لے گئے تھے

مگر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسے صحیح فورم پر لے جانے کے ریمارکس دیکر خارج کر دیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی نیب گرفتاری سے قبل اکثر انٹرویو میں کہتے تھے کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی اور جیل جانے کیلئے بھی ہمہ وقت تیار ہوں۔ انہوں نے اپنا مقدمہ خود لڑنے کا اعلان اور وکیل کی خدمات حاصل کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

کینیڈین خاتون کا لاہور سے گوادر تک تنہا موٹر سائیکل پر ٹور

اسلام آباد۔ پاکستان دنیا کا پرامن ملک ہے۔ یہ بات لاہور سے گوادر تک تنہا موٹر سائیکل پر…

1 مہینہ
کینیڈین خاتون کا لاہور سے گوادر تک تنہا موٹر سائیکل پر ٹور

اکسٹھ سالہ نابینا خاتون کی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی تیاریاں

لایور۔ پرانی کہاوت ہے کہ معذوری کوئی جرم نہیں ہے بلکہ معذور افراد بھی عام انسانوں کی طرح…

1 مہینہ
اکسٹھ سالہ نابینا خاتون کی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی تیاریاں

آسٹریا کا چھوٹا سا گاؤں دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا…

ویانا۔ دنیا بھر میں بڑے بڑے ممالک اپنے ہاں سیاحت کے فروغ کیلئے اربوں ڈالر خرچ کر کے…

1 مہینہ
آسٹریا کا چھوٹا سا گاؤں دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز

بالاکوٹ میں 8 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ، ہزاروں سیاح محصور

بالاکوٹ کے علاقے جل کھڈ میں لینڈ سلائیڈنگ ہونے سے ہزاروں سیاح پھنس گئے ۔ جنہیں خوراک کے…

2 مہینے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے