بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

12-November-2019

اکسٹھ سالہ نابینا خاتون کی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی تیاریاں

Tariq Tariq
283 Views 0 3 مہینے
اکسٹھ سالہ نابینا خاتون کی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی تیاریاں
Posted at 15 اگست-2019

لایور۔ پرانی کہاوت ہے کہ معذوری کوئی جرم نہیں ہے بلکہ معذور افراد بھی عام انسانوں کی طرح زندگی میں بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ایک ایسی ہی سنگاپور کی پرعزم معذور خاتون بھی ہے جو آنکھوں سے دیکھنے والوں کیلئے بھی نمونہ ہے۔ 61 سالہ خاتون بینائی نہ ہونے کے باوجود ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ 61 سالہ رینا راجسوری بینائی سے محروم ہیں مگر دوسروں کیلئے ایک مثال ہیں۔

آج کل ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ رینا راجسوری پیدائشی نابینا نہیں ہیں بلکہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 28 برس کی عمر میں اچانک آنکھوں کی بینائی کھو بیٹھیں۔ رینا راجسواری کا کہنا ہے کہ ایک شام میں طلبا کے امتحانی پرچے چیک کر رہی تھی کہ اچانک میری آنکھوں کے سامنے تاریکی چھا گئی۔

رینا راجسوری پیدائشی نابینا نہیں ہیں

والدہ سے پوچھا کہ کیا بجلی آ رہی ہے۔ اس پر والدہ نے اثبات میں جواب دیا۔ اس وقت اچانک ایسے لگا کہ اندھیرا چھا گیا میں اپنے ہاتھ اور انگلیاں دیکھنے کے قابل نہیں رہی۔ والدہ مجھے ڈاکٹر کے پاس لیکر گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ رینا سائلنٹ ایکوٹ گلوکوما کا شکار ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں آنکھوں کا پانی آپٹک نرو متاثر ہو جاتی ہے۔

اب مقصد دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنا ہے

رینا راجسوری کا کہنا ہے کہ میرے والد اور بھائی نے ایک آنکھ مجھے منتقل کرنے کا فیصلہ بھی کیا لیکن ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اگر آنکھ ٹرانسپلانٹ کر بھی دی جائے تب بھی یہ بینائی سے محروم رہیں گی۔ تب ہمت پکڑی اور زندگی سے مقابلہ کرنا شروع کیا۔ بینائی سے محروم ہونے کے باوجود کمپیوٹر ٹائپنگ سیکھی اور دیگر کورسز کئے تاکہ محتاج نہ بنوں۔

تب مجھے سیر و تفریح کا شوق پیدا ہوا کئی ممالک کی سیر کر چکی ہوں۔ لوگ اکثر پوچھتے ہیں کہ آپ دیکھ نہیں سکتیں تو پھر سیر کیوں کرتی ہیں؟ میں کہتی ہوں کہ جی میں دیکھ نہیں سکتی لیکن ماحول اور سب کچھ انجوائے تو کر سکتی ہوں۔ میں سن سکتی اور محسوس کر سکتی ہوں۔

اب میرا مقصد دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنا ہے جس کیلئے آج کل سوئمنگ اور جیمنگ کر رہی ہوں تاکہ ماؤنٹ ایورسٹ عبور کرنے کیلئے تیار ہو جاؤں۔ یہ کام آئندہ برس نہیں بلکہ اسی سال انجام دوں گی۔

متعلقہ خبریں

نتھیا گلی میں سیاحوں کیلئے پہلی پرکشش مصنوعی رہائش گاہیں نصب کر…

لاہور۔ پاکستان دنیا کے پرکشش قدرتی مناظر کا حامل ملک ہے۔ نتھیا گلی میں سیاحت کے فروغ کیلئے…

2 مہینے
نتھیا گلی میں سیاحوں کیلئے پہلی پرکشش مصنوعی رہائش گاہیں انسٹال

کینیڈین خاتون کا لاہور سے گوادر تک تنہا موٹر سائیکل پر ٹور

اسلام آباد۔ پاکستان دنیا کا پرامن ملک ہے۔ یہ بات لاہور سے گوادر تک تنہا موٹر سائیکل پر…

3 مہینے
کینیڈین خاتون کا لاہور سے گوادر تک تنہا موٹر سائیکل پر ٹور

آسٹریا کا چھوٹا سا گاؤں دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا…

ویانا۔ دنیا بھر میں بڑے بڑے ممالک اپنے ہاں سیاحت کے فروغ کیلئے اربوں ڈالر خرچ کر کے…

3 مہینے
آسٹریا کا چھوٹا سا گاؤں دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز

نوازشریف کو ایل این جی کیس میں ریلیف مل گیا

اسلام آباد۔ نیب کی جانب سے ایل این جی کیس کو میگا کرپشن کیس کہا جا رہا ہے۔…

3 مہینے

تازہ ترین

سلمان خان کے والد بھی بابری مسجد کے فیصلے پر بول پڑے

بھارتی اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھی بھارتی سپریم کورٹ کے بابری مسجد فیصلے پر…

8 گھنٹے

نواز شریف کو باہر مت جانے دیں، وزراء عمران خان کے سامنے…

وفاقی وزراء کی زیادہ تعداد سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے…

9 گھنٹے
اکیس رکنی کور کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم عمران خان ہوں گے

پولیس اور جے یو آئی کارکنوں کے درمیان کرکٹ میچ

جمعیت علمائے اسلام کے اسلام آباد دھرنے پر ملکی تاریخ میں پہلی بار نئی مثالیں سامنے آ رہیں…

10 گھنٹے

موٹر سائیکل چوری کے لیئے محض 13 سیکنڈز چاہیے

پاکستان خاص کر کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی واردات روز بروز بڑھ رہی ہے مگر اب ایک…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے