بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

12-November-2019

کینیڈین خاتون کا لاہور سے گوادر تک تنہا موٹر سائیکل پر ٹور

Tariq Tariq
270 Views 0 3 مہینے
کینیڈین خاتون کا لاہور سے گوادر تک تنہا موٹر سائیکل پر ٹور
Posted at 17 اگست-2019

اسلام آباد۔ پاکستان دنیا کا پرامن ملک ہے۔ یہ بات لاہور سے گوادر تک تنہا موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالی کینیڈین خاتون روزی گیبرئیل نے کہی۔ اس کا کہنا ہے کہ پاکستان واقعی دنیا کا پرامن ملک ہے۔ اس نے لاہور سے گوادر تک تنہا سفر کی تصاویر بھی میڈیا کو جاری کر دیں۔ روزی گیبرئیل کا کہنا ہے کہ پاکستان نہ صرف محفوظ ترین ملک ہے بلکہ مہمان نوازی میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔

Courtesy Dunya

پانچ ماہ کے دوران مختلف جگہوں پر گئی

آئیے روزی گیبرئیل مزید کیا کہتی ہیں ان کی زبانی آپ کو بھی سناتے ہیں۔ میرا نام روزی گیبرئیل ہے۔ میں موٹر سائیکلسٹ ہوں اور دنیا بھر میں اس شعبے میں نام کما چکی ہوں۔ لاہور سے گوادر تک کا سفر تنہا کیا۔ مجھے سیکیورٹی بھی حاصل نہ تھی اور نہ ہی کیمرے مین میرے ساتھ تھا۔ پانچ ماہ کے دوران مختلف جگہوں پر گئی۔ اس دوران مختلف جگہوں پر قیام کے دوران لوگوں سے ملی۔

پاکستان میں ایک بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا

ان کی مہمان نوازی نے بے حد متاثر کیا۔ پاکستانی واقعی ملنسار اور مہمان نواز ہیں۔ پاکستان آنے سے قبل پہلی چیز جو مجھے کہی گئی کہ وہ وہاں نہ جائیں۔ پاکستانی غیر ملکیوں کیلئے خطرناک ہے۔ گزشتہ پانچ ماہ سے پاکستان میں ہوں۔ ایک بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ہر جگہ عزت اور احترام ملا۔ صوبہ سندھ میں دوران سفر میرا موٹر سائیکل خراب ہو گیا۔

جمعہ کا روز تھا مکنیک کی دکان بھی بند تھی اور رات کا اندھیرا بھی پھیل رہا تھا۔ ایک مقامی شخص سے پوچھا کہ میں رات کہاں گزاروں؟ تو اس نے کہا کہ میں یہاں کا مقامی ہوں۔ آپ میری فیملی کے ساتھ رات بسر کر سکتی ہیں۔ مقامی شخص اپنے گھر لے آیا جہاں ان کی انتہائی محبت کرنیوالی فیملی سے ملاقات ہوئی۔ یہاں دو دنوں رہنے کا تجربہ فلم بند کیا۔ سندھ کے ثقافتی کپڑوں میں ملبوس روایتی کھانے کھائے۔

مکنیک نے مفت میری موٹر سائیکل ٹھیک کی اور کہا کہ آپ ہماری مہمان ہیں۔ روزی گبیرئیل کا مزید کہنا ہے کہ ان کی انگلی منزل شمالی علاقہ جات ہیں۔ اس کے بارے میں سنا ہے کہ بہت خوبصورت ہے۔ 16 سال کی عمر سے سیاحت کر رہی ہیں۔ 19 برس کی عمر میں جنوب مشرقی ایشیا کا تنہا سفر کیا۔ یہ سفر بس کے ذریعے کیا جس کا خاص لطف نہیں آیا۔

دوران سفر محسوس کیا کہ تفریح کے تمام مواقع گنوا رہی ہیں۔ پھر میں نے ایک موٹر سائیکل کرائے پر لی۔ تھائی لینڈ، لاؤس، ویت نام اور کمبوڈیا 12 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کیا۔ پاکستان آ کر بہت خوش ہوں۔ یہان واقعی محفوظ ملک ہے۔

متعلقہ خبریں

نتھیا گلی میں سیاحوں کیلئے پہلی پرکشش مصنوعی رہائش گاہیں نصب کر…

لاہور۔ پاکستان دنیا کے پرکشش قدرتی مناظر کا حامل ملک ہے۔ نتھیا گلی میں سیاحت کے فروغ کیلئے…

2 مہینے
نتھیا گلی میں سیاحوں کیلئے پہلی پرکشش مصنوعی رہائش گاہیں انسٹال

اکسٹھ سالہ نابینا خاتون کی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی تیاریاں

لایور۔ پرانی کہاوت ہے کہ معذوری کوئی جرم نہیں ہے بلکہ معذور افراد بھی عام انسانوں کی طرح…

3 مہینے
اکسٹھ سالہ نابینا خاتون کی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی تیاریاں

آسٹریا کا چھوٹا سا گاؤں دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا…

ویانا۔ دنیا بھر میں بڑے بڑے ممالک اپنے ہاں سیاحت کے فروغ کیلئے اربوں ڈالر خرچ کر کے…

3 مہینے
آسٹریا کا چھوٹا سا گاؤں دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز

نوازشریف کو ایل این جی کیس میں ریلیف مل گیا

اسلام آباد۔ نیب کی جانب سے ایل این جی کیس کو میگا کرپشن کیس کہا جا رہا ہے۔…

3 مہینے

تازہ ترین

سلمان خان کے والد بھی بابری مسجد کے فیصلے پر بول پڑے

بھارتی اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھی بھارتی سپریم کورٹ کے بابری مسجد فیصلے پر…

8 گھنٹے

نواز شریف کو باہر مت جانے دیں، وزراء عمران خان کے سامنے…

وفاقی وزراء کی زیادہ تعداد سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے…

9 گھنٹے
اکیس رکنی کور کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم عمران خان ہوں گے

پولیس اور جے یو آئی کارکنوں کے درمیان کرکٹ میچ

جمعیت علمائے اسلام کے اسلام آباد دھرنے پر ملکی تاریخ میں پہلی بار نئی مثالیں سامنے آ رہیں…

10 گھنٹے

موٹر سائیکل چوری کے لیئے محض 13 سیکنڈز چاہیے

پاکستان خاص کر کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی واردات روز بروز بڑھ رہی ہے مگر اب ایک…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے