بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-July-2019

ورلڈ کپ جیتنے کے سوا کچھ نہیں سوچ رہا۔ شاداب خان

248 Views 0 2 مہینے
Posted at 14 مئی-2019

ورلڈکپ سے پہلے ٹیم پاکستان کے لیے اچھی خبر، لیگ اسپنر شاداب خان مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔ 16 مئی کو انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

ایک روز پہلے خبر آئی تھی کہ محمد عامر کا انفیکشن چکن پاکس میں منتقل ہو رہا ہے۔ جس کے بعد سب کا یہی خیال تھا کہ شاداب خان جیسے کرکٹر کی ٹیم میں واپسی اب بہت ضروری ہو چکی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ شاداب خان کے خون میں کسی قسم کا کوئی وائرس نہیں اور وہ ورلڈ کپ کے لئیے دستیاب ہیں۔

پی سی بی کے مطابق شاداب خان جمعرات کو انگلینڈ روانہ ہوں گے جہاں پر 17 مئی کو ڈاکٹر پیٹرک ان کا معائنہ کریں گے جس کے بعد ال راؤنڈر شاداب خان قومی کرکٹ ٹیم کو برسٹول میں جوائن کریں۔

ورلڈکپ سے پہلے ٹیم پاکستان نے بالترتیب 24 اور 26 مئی کو افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف پریکٹس میچز کھیلنے ہیں اور پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی فٹنس کو دیکھ کر ٹیم مینجمنٹ نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ یہ میچ کھیلیں گے یا نہیں۔

یقین تھا ورلڈ کپ کھیلوں گا۔ شاداب خان

شاداب خان کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹس کے بہتر آنے پر وہ بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پر امید تھے کہ ورلڈ کپ سے پہلے فٹ ہو جائیں گے۔ انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کھیلی ہے اس لئے ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹ کی اہمیت کا اندازہ ہے۔ اب یہی سوچ ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ بنوں اور جیت میں اہم کردار نبھاؤں۔

شاداب خان کی واپسی کی خبر پر مکی آرتھر بہت پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں شاداب خان کو خوش آمدید کہنے کو منتظر ہوں۔ شاداب خان اس دور کے بڑے کرکٹر ہیں اور ان کا ڈریسنگ روم میں ہونا دیگر کھلاڑیوں کے لئیے بھی حوصلہ افزا ہے۔

متعلقہ خبریں

انضمام الحق چیف سلیکٹر نہیں رہے

کرکٹرانضمام الحق نے ورلڈ کپ کے بعد چیف سلیکٹر کے عہدے پر مزید کام نہ کرنے کا اعلان…

13 گھنٹے

آئی سی سی کی ورلڈ کپ ٹیم میں…

ورلڈ کپ 2019 کے اختتام پر آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ الیون ٹیم کا اعلان کر دیا…

2 دن

انگلش ٹیم کی فتح کا تناسب 75 جبکہ…

لارڈز۔ 14 جولائی کو لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں ورلڈکپ 2019ء کا فاتح کون ہو گا؟ دنیا…

5 دن
انگلش ٹیم کی فتح کا تناسب 75 جبکہ نیوزی لینڈ کا 25 فیصد لگایا جا رہا ہے

چودہ جولائی کو کھیلے جانیوالے فائنل میں میزبان…

لارڈز۔ بارہویں عالمی کپ کی فائنلسٹ میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کل اتوار کو مدمقابل ہوں گی۔ کل…

5 دن
چودہ جولائی کو کھیلے جانیوالے فائنل میں میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مدمقابل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے