بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

ورلڈ کلاس باؤلنگ پہاڑ حدف کا دفاع نہ کر سکی

237 Views 0 2 مہینے
Posted at 18 مئی-2019

انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے ون ڈے میچز میچ میں تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ تین سو چالیس رنز کا پہاڑ ہدف انگلش ٹیم نے سات وکٹوں پر پورا کرلیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے چوتھے میچ میں انگلش کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم پاکستان نے سیریز میں لگاتار تیسری مرتبہ 340 سے زیادہ رنز بنائے۔ جو ایک ریکارڈ ہے اور یہ بھی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے کہ پاکستان اپنا دفاع نہ کر سکا۔

بین سٹوکس نے فتح چھین لی

قومی ٹیم کی جانب سے سے بابر اعظم 115 محمد حفیظ 59 اور فخرزمان 57 کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلش ٹیم کی جانب سے ٹام کرن نے دس اوورز میں 75 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری نمایاں باؤلر مارک ووڈ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
جواب میں انگلش ٹیم کا آغاز بھی شاندار تھا جہاں دونوں سلامی بلے بازوں نے جم کر بیٹنگ کی۔ جیسن رائے نے 114 رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسرے کامیاب بلے باز بین سٹوکس جو 71 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے عماد وسیم اور محمد حسنین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مگر میزبان انگلش ٹیم نے 340 رنز کا ہدف 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر تین گیندیں پہلے ہی پورا کر لیا۔

متعلقہ خبریں

پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ…

لاہور۔ 2007ء میں سری لنکا کے دورہ پاکستان کے آخری لاہور ٹیسٹ میں قذافی سٹیڈیم آتے ہوئے سری…

9 گھنٹے
پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطہ

ورلڈ کپ فائنل میں چھے رنز کا فیصلہ…

کرکٹ ورلڈ کپ فائنل انگلینڈ کے نام ہو چکا ہے مگر اس میچ کے ایمپائر کمار دھرماسینا نے…

1 دن

آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں بڑی…

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی فل بورڈ اور کونسل میں نئے قوانین کی منظوری لے لی گئی۔ زمبابوے بورڈ…

4 دن

کینیڈین ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلئے کن کرکٹرز کو…

لاہور۔ ورلڈکپ 2019ء اپنی تمام تر حشر سامانیوں کے بعد اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ ایک ماہ سے…

4 دن
کینیڈین ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلئے کن کرکٹرز کو پی سی بی نے این او سی جاری کئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے