بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

لڑکی دلہن بن کر شاہد آفریدی کے گھر پہنچ گئی

130 Views 0 2 ہفتے
Posted at 6 مئی-2019

ویسے تو سابق کپتان شاہد خان افریدی کے فینز کی کمی نہیں مگر اپنی پہلی سوانح عمری میں سابق کرکٹر بتاتے ہیں کہ ایک بار ایک لڑکی دلہن بن کر ان کے گھر آ پہنچی اور شادی کی آفر کردی۔

سابق کپتان نے کتاب میں بتایا ہے کہ ایک دن دو لڑکیاں ان کے گھر آئی۔ دروازے پر دستک ہوئی تو ماں کے کہنے پر خود دروازہ کھولا۔ باہر دو لڑکیاں کھڑی تھی انہوں نے کہا کہ گاڑی میں ایک لڑکی پشاور سے اپ سے ملنے آئی ہے۔ بوم بوم نے کہا کہ وہ گاڑی کے پاس اس سوچ کے ساتھ گئے شاید کوئی دلہن تصویر بنانے آئی ہو مگر لڑکی نے کہا کہ وہ دلہن کے لباس میں ان سے شادی کرنے پہنچی ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ وہ ابھی بہت چھوٹے ہیں۔

file photo

آفریدی لڑکی سمجھ کر لڑکے سے باتیں کرتے رہے

سابق کپتان نے اپنی کتاب گیم چینجر میں لکھا ہے کہ وہ بہت عرصہ ایک لڑکی سے فون پر باتیں کرتے رہے۔ ایک بار انہوں نے اس لڑکی کو گھر دعوت پر بلا لیا۔ سابق کپتان نے کہا کہ وہ اس لڑکی کو گھر والوں سے ملوانا چاہتے تھے۔ لڑکی کی آواز شاہد افریدی کو بہت پسند تھی۔ سابق کپتان نے کہا کہ وہ دن ا گیا اور دروازے پر دستک ہوئی وہ بھاگ کر باہر گئے مگر دیکھا تو ایک سولہ برس کا لڑکا کھڑا تھا۔ دراصل یہ وہ لڑکا تھا جسے شاہد آفریدی لڑکی سمجھ کر گھر دعوت دے بیٹھے تھے۔

بھارتی کرکٹرز کی دعوت پر گوشت رکھ دیا

سابق کپتان نے بتایا کہ کارگل وار کے دوران پاکستان اور بھارت کے حالات بہت نازک موڑ پر تھے ۔ بھارتی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تو سب نے بہت آو بھگت کی۔ حتی کے میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں پر فقرے بھی نہیں کسے گئے۔ انہوں نے کہا پوری بھارتی ٹیم کو گھر دعوت پر بلایا تو غلطی سے گوشت رکھ دیا۔ انہیں بعد میں احساس ہوا کہ ہمسایہ کرکٹرز تو سبزی پسند کرتے ہیں تب انہوں نے جلدی میں پالک کا انتظام کیا۔

متعلقہ خبریں

عماد وسیم چوتھی اور محمد حفیط ساتویں پوزیشن…

دبئی۔ آل راؤنڈز دوہری صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باؤلنگ میں بھی صلاحیتیں دکھانے…

13 گھنٹے
عماد وسیم چوتھی اور محمد حفیط ساتویں پوزیشن پر فائز

وہاب کا دوسرا خواب پورا ہونے ابھی باقی

قومی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو خواب میں ہی پتہ چل گیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کھیلنے…

2 دن

خواب میں بھی مکی آرتھر نے مخالفت کی

ثنااللہ خان کم ہی ہوتا ہوگا کہ آپ جو خواب دیکھے اس کی فورا تعبیر بھی ہو جائے…

2 دن

ہاکی کھلاڑیوں کو ڈالرز نہیں روپے ملیں گے

روز بروز ڈالرز کی بڑھتی ہوئی قیمت کے پیش نذر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بڑا فیصلہ کیا ہے…

2 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے