بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

18-September-2019

عمران خان نے کرکٹرز کو آرمی کیپس پہننے سے منع کردیا

320 Views 0 3 مہینے
Posted at 7 جون-2019

وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف میچ سے قبل پریکٹس کے دوران پاکستان آرمی کی ٹوپیاں یا کوئی بھی نشانی رکھنے سے منع کردیا۔

زرائع کے مطابق قومی کرکٹرز نے اپنے طور پر بھارت میچ سے قبل آرمی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئیے آرمی کیپس پہننے کا ارادہ ظاہر کیا۔ بات کرکٹ بورڈ تک پہنچی تو وزیراعظم عمران خان کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا گیا مگر وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو ایسا کرنے سے منع کردیا اور کہا کہ صرف میچ پر دھیان دے۔

تین روز پہلے بھارتی وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی نے دستانوں پر بھارتی فوج کا لوگو لگایا تھا جس پر آئی سی سی نے بھارتی بورڈ سے یہ لوگو ہٹانے کی درخواست کی۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق کوئی کھلاڑی کسی بھی قسم مذہبی، سیاسی یا کسی مقصد کی آگاہی کے لئیے بھی کوئی پیغام نہیں دے سکتا۔

بھارت نے رواں سال پلوامہ حملے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے ایک میچ میں آرمی ٹوپیاں پہنی مگر وہ دو طرفہ سیریز تھی اور آئی سی سی قوانین کے مطابق دو ممالک کے درمیان سیریز کے دوران باہنی رضامندی سے ایسا کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے اس میچ میں بھارت کو شکست ہوئی تھی۔

Twitter

جواب میں قومی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی ایک ٹویٹ کے زریعے پاکستانی پائلٹ حسن صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنی شرٹ بھی فائٹر پائلٹ کو دی تھی۔

متعلقہ خبریں

پہلوان انعام بٹ کے لیئے کرکٹر شعیب ملک بول اٹھے

سابق کپتان شعیب ملک رستم پاکستان پہلوان انعام بٹ کی مدد کے لئیے میدان میں اتر ائے۔ حکومت…

2 مہینے

بھارتی باکسر کا اسلحے کے ساتھ عامر خان کو چیلنج

بھارتی باکسر نیراج گویت نے میز پر اسلحہ رکھ کر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو رنگ…

2 مہینے

پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطہ

لاہور۔ 2007ء میں سری لنکا کے دورہ پاکستان کے آخری لاہور ٹیسٹ میں قذافی سٹیڈیم آتے ہوئے سری…

2 مہینے
پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطہ

ورلڈ کپ فائنل میں چھے رنز کا فیصلہ غلط تھا مگر افسوس…

کرکٹ ورلڈ کپ فائنل انگلینڈ کے نام ہو چکا ہے مگر اس میچ کے ایمپائر کمار دھرماسینا نے…

2 مہینے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے