بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

سیکرٹری کون؟ ہاکی فیڈریشن میں نیا تنازعہ

350 Views 0 3 مہینے
سیکرٹری کون؟ ہاکی فیڈریشن میں نیا تنازعہ
Posted at 5 مئی-2019

لاہور۔ پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھو کی جانب سے کل سیکرٹری شہباز سینئر کے استعفے دینے کی خبر میڈیا میں آ گئی تھی۔ اس خبر میں شبہاز سینئر کی جانب سے وقت نہ ہونے کی بنا پر سیکرٹری کی حیثیت سے کام جاری نہ رکھنے کا کہا گیا تھا۔ خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے آصف باجوہ کو نیا سیکرٹری پی ایچ ایف بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

وہ کل اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے مگر آج شہباز سینئر نے ویڈیو بیان میں اپنے مستعفی ہونے کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ اب ہاکی فیڈریشن میں نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ شبہاز شینئر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اپنے مستعفی کی تردید کرتا ہوں۔ میں نے یہ ٹی وی چینلز پر دیکھی۔

میں کل اپنے استعفے دینے کی تردید کرتا ہوں

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلے بھی استعفٰی دیا تھا جس پر خالد سجاد کھوکھر نے مجھے استعفٰی واپس لیکر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تب میں نے ورلڈکپ میں عبرتناک شکست کے بعد اعلٰی حکام سے ملنے کیلئے وقت مانگا تو کوئی جواب نہیں آیا۔

تب میں نے کہا تھا کہ اگر اعلٰی حکام کے پاس مجھے ملنے کیلئے وقت نہیں تو میں بھی سیکرٹری ہاکی فیڈریشن کے ساتھ چپکا رہنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ میں کل اپنے استعفے دینے کی تردید کرتا ہوں۔ مجھے اس عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

میں نے ایسا صرف اس لئے کیا کہ ہاکی فیڈریشن نے میری جانب سے استعفٰی دینے کی تصدیق کی تھی۔ قوم کو حقائق سے آگاہ کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کل سیکرٹری پی ایچ ایف کی کرسی پر شبہاز سینئر یا آصف باجوہ کون براجمان ہوتا ہےؔ؟

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

7 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب…

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زبان کے پکے ہیں۔ شاید…

8 گھنٹے
چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں

پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ…

لاہور۔ 2007ء میں سری لنکا کے دورہ پاکستان کے آخری لاہور ٹیسٹ میں قذافی سٹیڈیم آتے ہوئے سری…

9 گھنٹے
پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے