بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

بابر اعظم سمرسیٹ کاؤنٹی سے منسلک ہوگئے

116 Views 0 3 ہفتے
بابر اعظم سمرسیٹ کاؤنٹی سے منسلک ہوگئے
Posted at 5 مئی-2019

لندن۔ ایک دور میں کاؤنٹی کرکٹ کو کسی بھی بلے باز کیلئے اپنی تکنیک بہتر بنانے کیلئے معیارمانا جاتا تھا۔ کئی پاکستانی کرکٹرز نے انگلش کاؤنٹی کھیل کر سپرسٹار کا درجہ حاصل کیا۔ اب ورلڈکپ کیلئے انگلینڈ میں موجود پاکستانی بیٹسمین بابراعظم کا انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ سے معاہدہ ہو گیا ہے۔

وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے نمبرون اور تیز ترین 1 ہزار رنز بنانیوالے بلے باز کا درجہ حاصل کر چکے ہیں۔ ون ڈے کے تیز ترین ایک ہزار رنز بنانیوالے مشترکہ ریکارڈ ہولڈر بلے باز بھی ہیں۔ پی سی بی ذرائع کیمطابق ورلڈکپ 2019ء کے فوری بعد سمرسیٹ کی طرف سے ایکشن میں ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے نمبرون بلے باز

آئندہ سیزن میں سمرسیٹ کاؤنٹی کی جانب سے 14 گروپ میچز کھیلیں گے جبکہ کوالیفائی کی صورت میں ایک کوارٹر فائنل کیلئے بھی دستیاب ہوں گے۔ مزید میچز کیلئے انکی سمرسیٹ کاؤنٹی کو دستیابی پاکستان ٹیم کے شیڈول سے منسلک ہے۔

ون ڈے میں مسلسل پانچ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ ان کے کریڈٹ پر ہے

بابر اعظم کاکہنا ہے سمرسیٹ کاؤنٹی کی نمائندگی کرنا ان کیلئے بڑا اعزاز ہو گا۔ وہ پاکستان کیلئے تینوں فارمیٹس میں 1000 رنز بنانیوالے بلے بازوں کی فہرست میں بھی جگہ پا چکے ہیں۔ ون ڈے میں مسلسل پانچ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی ان کے کریڈٹ پر ہے۔

متعلقہ خبریں

فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر…

نئی دہلی۔ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی…

13 گھنٹے
فلمسٹار سنی دیول، ہیمامالنی اور کرکٹر گوتم گھمبیر بھی جیت گئے

عماد وسیم چوتھی اور محمد حفیط ساتویں پوزیشن…

دبئی۔ آل راؤنڈز دوہری صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باؤلنگ میں بھی صلاحیتیں دکھانے…

13 گھنٹے
عماد وسیم چوتھی اور محمد حفیط ساتویں پوزیشن پر فائز

رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی…

کراچی۔ شہر قائد کراچی میں محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رواں…

14 گھنٹے
رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی

یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پہلے پی ٹی…

15 گھنٹے
یونس ڈھاگہ کی جگہ نوید کامران سیکرٹری خزانہ بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے