بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

ایرانی اور برازیلین دیوہیکل پہلوانوں کی لڑائی

242 Views 0 3 مہینے
ایرانی اور برازیلین دیوہیکل پہلوانوں کی لڑائی
Posted at 2 مئی-2019

تہران۔ ریسلنگ دنیا کا قدیم ترین کھیل ہے۔ اس کھیل میں ایشیائی ممالک نے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان میں ایک نام ایرانی پہلوان ساجد گریبی کا بھی ہے۔ چھ فٹ 2 انچ قدوقامت اور 190 کلوگرام وزنی ”ایرانی ہلک“ کے نام سے بھی مشہور ہیں۔

پہاڑ جیسی جسامت والے باڈی بلڈرز اور ریسلرز ایک دوسرے کیخلاف میدان میں اترنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ دونوں کے درمیان مکس مارشل آرٹ کی پہلی لڑائی ہو گی جس کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے۔ ساجد گریبی نے انسٹاگرام پر اپنے پرستاروں کیلئے ایک پیغام دیا ہے کہ وہ برازیلین ریسلر کے خلاف میدان میں اترنے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

ساجد گریبی ایران کے مشہور باڈی بلڈر بھی ہیں

ساجد گریبی ایران کے مشہور باڈی بلڈر بھی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر ساڑھے چار لاکھ فالوورز بھی ہیں۔ ایرانی پہلوان نے مدمقابل برازیلین پہلوان کو للکارا ہے کہ سپانسر کے پیچھے چھپنے کے بجائے دلیر بنو اور لڑائی کیلئے تیار رہو۔ گریبی کا مدمقابل ریسلر کون ہے؟

انتیس سالہ رومیریو ان کیخلاف میدان میں اتریں گے

اس کا اصلی نام کسی کو معلوم نہیں لیکن گمان یہی کیا جا رہا ہے کہ انتیس سالہ رومیریو دوس سینتوس ان کیخلاف میدان میں اتریں گے۔رومیریو نے بھی اپنے جوابی انسٹاگرام پیغام میں گریبی کا سر پھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔

اس کا قد پانچ فٹ آٹھ انچ اور وزن ایک سو چار کلوگرام ہے۔ دونوں کے درمیان لڑائی کی ابھی کوئی تاریخ طے نہیں پائی مگر انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق تاریخی ہیوی ویٹ میچ 2020ء تک ممکن ہو گا۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت…

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا…

7 گھنٹے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

7 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب…

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زبان کے پکے ہیں۔ شاید…

8 گھنٹے
چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے