بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

احسن اقبال بھی نیب کے راڈر پر آ گئے

327 Views 0 3 مہینے
احسن اقبال بھی نیب کے راڈر پر آ گئے
Posted at 5 مئی-2019

اسلام آباد۔ مسلم لیگ ن کے اچھی شہرت کے حامل سیاست دانوں میں ایک نام پروفیسر احسن اقبال کا بھی ہے۔ ان کی ہر بات میں لاجک اور دانشوری ٹپکتی ہے۔ میاں نواز شریف کے معتمد اور قریبی ساتھیوں میں سے ہیں۔ ان کی والدہ بھی معروف دینی خاتون تھیں۔ نارووال سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر بھی نیب کے راڈر پر آ گئے۔

ان پر نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کی تعمیر میں خوردبرد کا الزام ہے۔اس بھاری بجٹ سے تعمیر ہونیوالے منصوبے کو بغیر پراجیکٹ ڈائریکٹر کے تعمیر کیا گیا۔ اس میں 6 ارب روپے کی کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ نیب نے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما احسن اقبال کیخلاف شکایت پر باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

نارووال سٹی کمپلیکس منصوبے کی تعمیر میں خوردبرد کا الزام

قومی احتساب بیورو نے انہیں سوالنامہ بھی ارسال کر دیا ہے۔ ان پر نارووال سٹی کمپلیکس منصوبے کی تعمیر میں خوردبرد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس کمپلیکس کی تعمیر میں سکیورٹی کے خدشات کو بھی نظر انداز کیا گیا۔ سپورٹس سٹی کمپلیکس بھارتی بارڈر سے صرف 800 میٹر دور 44 ایکڑ پر تعمیر کیا گیا۔ سپورٹس سٹی پراجیکٹ کیلئے پی ایس ڈی پی میں خصوصی رقم رکھی گئی۔

کمپلیکس کی تعمیر میں سکیورٹی خدشات کو بھی نظر انداز کیا گیا

اس منصوبے پر تمام فنڈز سپورٹس بورڈ آف پاکستان کے ذریعے خرچ کئے گئے۔ واضح رہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد وزارت سپورٹس صوبوں کو منتقل ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت…

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا…

7 گھنٹے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

8 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب…

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زبان کے پکے ہیں۔ شاید…

8 گھنٹے
چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے