بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

آفریدی کی سپاٹ فکسنگ پر مزید لب کشائی

273 Views 0 2 مہینے
آفریدی کی سپاٹ فکسنگ پر مزید لب کشائی
Posted at 16 مئی-2019

کراچی۔ پرانی کہاوت ہے کہ بے وقت کی راگنی فائدے کے بجائے الٹا نقصان دیتی ہے جیسے بے موسمی پھل کھانے سے انسان بیمار پڑ جاتا ہے۔ سابق آل راؤنڈرآفریدی جب تک کرکٹ کھیلے خوب نام کمایا۔ ان کے پرستاروں کی تعداد دیگر کرکٹرز سے کہیں زیادہ تھی۔ کرکٹ سے دور ہوئے ان کو دو سال ہونے کو ہیں۔

لگ بھگ دو دہائیوں پر مشتمل کیرئیر پر آٹوبائیوگرافی ”گیم چینجر“ لکھی جو کہ ان کا حق بھی ہے اور اس پر کسی کو اعتراض بھی نہیں ہونا چاہئے مگر بعض کرکٹرز کے حوالے سے ایسی باتیں کہہ گئے جو ان کے شایان شان اور بے وقت کی راگنی تھیں۔

گردے مردے اکھاڑنے کی ضرورت کیوں پیش آرہی ہے

گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سپاٹ فکسنگ سیکنڈل پر پھر بولے پڑے۔ آخر انہیں گردے مردے اکھاڑنے کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے جب قومی ٹیم میگا ایونٹ کھیلنے کیلئے دورہ انگلینڈ پر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موصوف کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبار کو سلمان بٹ کے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی انہیں نے نہیں بلکہ ان کے دوست نے دی تھی۔

Courtesy NzHerald

سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز سمجھتے ہیں کہ میں نے انہیں پھنسایا

سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز سمجھتے ہیں کہ میں نے انہیں پھنسایا۔ اب سمجھاتا ہوں کہ اچھا ہوا یہ کھلاڑی پکڑے ورنہ پاکستان کرکٹ کا برا حال ہوتا۔ آفریدی نے گیم چینجر میں بھی سپاٹ فکسنگ سے پردہ اٹھایا ہے

لالہ جی یونس خان کیخلاف سینئر کرکٹر کی بغاوت کا ذکر تو کر گئے ہیں مگر وہ خود آٹھ کرکٹرز کو لیکر چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ سے ملے تھے۔ دوسرا سڈنی ٹیسٹ میں پاکستانی کی یقینی جیت کو شکست میں کن کرکٹرز نے بدلا۔ ذرا اس پردہ نشینوں کے نام سے پردہ اٹھائیں گے؟۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت…

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا…

7 گھنٹے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

8 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب…

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زبان کے پکے ہیں۔ شاید…

8 گھنٹے
چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے