بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

آفریدی کو سپاٹ فکسنگ کے شواہد موبائل فون کی دکان سے ملے

269 Views 0 3 مہینے
آفریدی کو سپاٹ فکسنگ کے شواہد موبائل فون کی دکان سے ملے
Posted at 2 مئی-2019

کراچی۔ بوم بوم کے نام سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنے کرکٹ کیرئیر کو کتابی شکل دینے کیلئے اپنی سوانح حیات لکھ ڈالی ہے۔ اس کا نام ”گیم چینجر“ رکھا ہے جس کی تقریب رونمائی 4 مئی کو کراچی میں ہو گی۔

اس کتاب میں شاہد آفریدی کی کئی دلچسپ اور نئے انکشافات کئے ہیں جو اس سے پہلے کبھی میڈیا میں نہیں آئے۔ اپنی سوانح حیات ”گیم چینجر“ میں سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف کیا کہ اس کے شواہد مجھے موبائل فون کی دکان سے ملے۔

سپاٹ فکسنگ کیس میں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کو پانچ قید کی سزا ہوئی۔ ”گیم چینجر“ میں سابق کپتان نے پہلی مرتبہ اپنی اصلی عمر، وسیم اور وقار کے درمیان کیسا تعلق رہا، جاوید میانداد سے ان کی کیوں نہیں بنی،

ڈریسنگ روم سے لیکر چیئرمین باکس تک، ٹیم سلیکشن سے لیکر پلیننگ الیون، موہالی کا سیمی فائنل ہو یا انیس سو ننانوے کا ورلڈکپ فائنل اور بہت سارے حیرت انگیز انکشافات سامنے لے آئے ہیں۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹو ڈبلیوز کے نام سے مشہور وسیم اور وقار کی جوڑی بلے بازوں کیلئے دہشت کی علامت سمجھی جاتی تھی۔

میرے کیرئیر کے آغاز کے وقت ان کی کبھی نہیں بنی حالانکہ ماضی میں انکی دوستی مشہور تھی، پھر ذاتی مفادات کی خاطر ان بن ہو گئی جس سے قومی ٹیم کی کارکردگی کو نقصان پہنچا۔ آل راؤنڈر کا مزید کہنا ہے کہ کوچ جاوید میانداد اور ان کے درمیان بھی کبھی نہیں بنی۔ وہ مجھے بالکل پسند نہیں کرتے تھے۔

شعیب ملک کو پاکستان کا بدترین کپتان سمجھتا ہوں

اس کا تلخ تجربہ کئی مرتبہ ہوا۔ ”گیم چینجر“ میں شاہد آفریدی نے مزید گرما گرم انکشافات کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وقار یونس اوسط درجے کے کپتان تھے اور خوفناک کوچ تھے۔ میں نے بھی ان کے کوچ بننے کی مخالفت کی۔ کرکٹرز کو ان کے رویہ کی شکایت رہی۔ آل راؤنڈر شعیب ملک کے حوالے سے بھی شاہد آفریدی نے دلچسپ انکشافات کئے۔

وقار یونس انتہائی خوفناک کوچ تھے

ان کا کہنا ہے کہ میں ذاتی طور پر انہیں پاکستان کا بدترین کپتان سمجھتا ہوں۔ اولین ٹیسٹ کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میری قومی ٹیم میں شمولیت بحیثیت بلے باز ہوئی۔ پہلے ٹیسٹ میں مجھے بیٹنگ پریکٹس بھی نہیں کرائی گئی تھی مگر پہلے ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب ہو گیا۔

وولمر کی موت پاکستان ٹیم کیلئے دوہرا دھچکا تھی

آنجہانی باب وولمر کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ 2007ء کے عالمی کپ کے دوران ان کی موت پاکستان ٹیم کیلئے دوہرا دھچکا تھی۔ وہ انتہائی پروفیشنل کوچ تھے۔ قومی ٹیم کو جدید پروفیشنل انداز میں ڈھالنے میں ان کا اہم کردار تھا۔ وہ ہمیشہ مجھے اپنا نیچرل کھیل کھیلنے کیلئے حوصلہ افزائی کرتے تھے۔

آل راؤنڈ ”گیم چینجر“ میں غلطی یا جان بوجھ کر پہلی مرتبہ اپنی صحیح عمر کا بھی انکشاف کر گئے۔ پہلے وہ اپنی عمر 1980ء لکھا کرتے تھے۔ اب ایک جگہ لکھا کہ ان کی پیدائش 1975ء میں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت…

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا…

6 گھنٹے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

7 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب…

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زبان کے پکے ہیں۔ شاید…

8 گھنٹے
چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے