بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آنے پروالدین میں تشویش کی لہر

93 Views 0 2 ہفتے
ملک بھر میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آنے پروالدین میں تشویش کی لہر
Posted at 8 جولائی-2019

اسلام آباد۔ پولیو ایک مہلک مرض ہے جو والدین کی معمولی سے غفلت سے عمر بھر کیلئے بچے کو معذور بنا دیتا ہے۔ پچھلے برس عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا ہدف مقرر کر رکھا تھا۔ سابق حکومت نے پولیو سے نمٹنے کیلئے اچھے اقدامات بھی کئے مگر آج ملک بھر میں پولیو ایک مرتبہ پھر مہلک مرض بن کر سامنے آیا ہے۔

Courtesy Dunya

تین کے والدین اپنے بچوں کو ویکسین دینے سے انکاری تھے

تازہ واقعہ میں پولیو کے 4 نئے کیسز رجسٹر ہوئے ہیں۔ رواں سال سال پولیو کے مجموعی طور پر 41 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں سے دو کیسز بلوچستان اور دو خیبرپختونخوا میں سامنے آئے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان چار منظرعام پر آنیوالے کیسز میں سے تین کے والدین اپنے بچوں کو ویکسین دینے سے انکاری تھے۔

کئی بڑے شہروں کے سیوریج پانی کے ٹیسٹ میں پولیو کے وائرس پائے گئے

رواں سال ملک بھر سے منظرعام پر آنیوالے پولیو کیسز میں پنجاب سے تین، بلوچستان سے دو، خیبرپختونخوا سے 25 اور قبائلی اضلاع سے آٹھ پولیو کے کیسز منظرعام پر آ چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں پولیو کیخلاف ایک مہم بھی چلائی گئی تھی جس کا حکومت نے سخت نوٹس لیا تھا۔ ملک بھر کے کئی بڑے شہروں کے سیوریج کے پانی کے ٹیسٹ میں پولیو کے وائرس پائے گئے جس پر ماہرین صحت نے سخت تشویش ظاہر کی۔

متعلقہ خبریں

لاہور میں 19 سالہ ملازمہ کا بے رحمی…

لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 19 سالہ گھریلو ملازمہ بازیاب نہ کرائی جا سکی…

9 گھنٹے

وعدہ خلافی کرنے پر لڑکی نے لڑکے کا…

لاہور کے قریب رائے ونڈ میں ایک خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو گولیاں مار دی…

13 گھنٹے

گٹر سے روٹی تلاش کرنے والے لوگ

کچھ لوگ گٹر کو صاف خرکے اپنا اور اپنے بچوں کے لیے حلال رزق تلاش کرتے ہیں لیکن…

17 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

17 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے