بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

خیبرپختونخوا کے دریاؤں میں آلودگی خوفناک حد تک بڑھ گئی

115 Views 0 4 ہفتے
خیبرپختونخوا کے دریاؤں میں آلودگی خوفناک حد تک بڑھ گئی
Posted at 24 جون-2019

پشاور۔ پاکستان دنیا کا خوس قسمت ملک ہے جسے قدرت نے آبی ذخائر کی نعمت سے نواز رکھا ہے مگر ہماری ناعاقبت اندیشی کی وجہ سے نہ صرف دریاؤں اور نہروں کی آلودگی میں خوفناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے بلکہ اس سے آبی حیات کو بھی شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے بعد اب خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں آلودگی بھی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے۔

Courtesy twitter

دریائے کابل میں 1700 اقسام کے بیٹکیریا کی موجودگی کا انکشاف

دریائے کابل میں 1700 مختلف اقسام کے بیٹکیریا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس سے صوبہ بھر کے عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ آلودگی کے سبب پانی میں آکسیجن کی مقدار میں نمایاں حد تک کمی ہونے کا خدشہ ہے۔ دریاؤں میں بڑھتی ہوئی آلودگی صحت کیلئے بھی خطرناک ہے جس سے ٹائیفائیڈ، ہیپاٹائٹس، ڈائریا اور ہیضہ جیسی بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ماہرین صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گندگی سے آکسیجن کی سطح 4 ملی گرام فی ایم ایل کیو سے نیچے آ سکتی ہے۔ آکسیجن کی سطح میں کمی سے آبی حیات کو بھی شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ماہرین صحت نے حکومت خیبرپختونخوا کو آبی آلودگی ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

گٹر سے روٹی تلاش کرنے والے لوگ

کچھ لوگ گٹر کو صاف خرکے اپنا اور اپنے بچوں کے لیے حلال رزق تلاش کرتے ہیں لیکن…

17 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

17 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے…

لندن۔ بورس جوہانسن کو نیا برطانوی وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ بدھ کو اپنے عہدے کا…

17 گھنٹے
نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے اخراج یا برقرار

چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

لاہور۔ قومی کھیل ہاکی ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں اس کے تن مردہ میں جان ڈالنے…

17 گھنٹے
چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے