بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

چھ بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق

90 Views 0 2 ہفتے
چھ بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس پائے جانے کی تصدیق
Posted at 1 جون-2019

اسلام آباد۔ پولیو ایک انتہائی خطرناک وائرس ہے۔ والدین کی معمولی سی کوتاہی بچے کیلئے عمر بھر کا روگ بن جاتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت تیسری دنیا کے ممالک کو پولیو سے نمٹنے کیلئے مفت ویکسین فراہم کرتا ہے تاکہ اس مرض کو زیرو سطح تک لایا جا سکے۔

Courtesy Yeni Safak

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے ہدف ابھی تک پورا نہیں ہو سکا

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے پاکستان کو پولیو کو صفر تک لانے کا ہدف دیا گیا تھا۔ بدقسمتی سے یہ ہدف ابھی تک پورا نہیں ہو سکا۔ گزشتہ ایک سال کے دوران کئی بڑے شہروں میں پولیو سے متاثرہ بچوں کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ اب ایک اور افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے جس سے والدین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

کئی بڑے شہروں میں پولیو سے متاثرہ بچوں کے کیسز سامنے آ چکے ہیں

اس خبر میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے چھ بڑے شہروں کراچی، حیدر آباد، کوئٹہ، لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے ریلوے پل، طاؤس آباد کے سیوریج، حیدر آباد کے تلسی داس پمپنگ سٹیشن، راولپنڈی کے علاقے صفدر آباد، پشاور کے شاہین ٹاؤن، لاہور کے آؤٹ فال ایف،جی اورایچ جبکہ کراچی کے سہراب گوٹھ، راشد منہاس روڈ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

البتہ ڈی آئی خان کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہروں کے سیوریج پانی کے نمونے 8 اپریل تا 15 مئی کے دوران لئے گئے تھے۔ ملک بھر کی سماجی تنیظیموں کی جانب سے بڑے شہروں کے سیوریج سسٹم سے پولیو وائرس کی تصدیق پر سخت تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

5 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے