بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

ایک سو ستتر ریسٹ اور گیسٹ ہاؤسز عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ

68 Views 0 2 ہفتے
177 ریسٹ اور گیسٹ ہاؤسز عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ
Posted at 3 جون-2019

لاہور۔ پی ٹی آئی نے حکومت میں آنے سے پہلے بہت سارے عوامی مفاد کے منصوبے تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت میں آتے ہی گورنر ہاؤسز، وزیراعظم ہاؤس کو عوام کے لئے کھول دیا۔ اب آہستہ آہستہ دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

اس ضمن میں حکومت پنجاب نے صوبے کے 177 ریسٹ اور گیسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلٰی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام ویب سائٹس پر ریسٹ ہاؤسز کی تفصیلات پڑھ کر بکنگ کروا سکیں گے۔

Courtesy Dunya Tv

عوام ویب سائٹس پر ریسٹ ہاؤسز کی تفصیلات پڑھ کر بکنگ کروا سکیں گے

وزیراعلٰی کی ہدایت پر محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری کے 41، محکمہ زراعت کے 17 اور محکمہ آبپاشی کے 90 ریسٹ ہاؤس کو عوام کیلئے کھولا جا رہا ہے۔ محکمہ تعمیر و مواصلات کے 10، محکمہ بلدیات کے 15 اور محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے 4 ریسٹ اور گیسٹ ہاؤسز بھی عوام کیلئے کھول دئیے گئے ہیں۔

ان کی تفصیلات متعلقہ محکموں اور ٹورازم ڈویلپمنٹ پنجاب کی ویب سائٹس پر موجود ہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت ان تفریحی مقامات کو عوام کیلئے کھولا جا رہا ہے۔ صوبے کے دیگر ریسٹ اور گیسٹ ہاؤسز بھی عوام کیلئے کھولے جا رہے ہیں۔ وزیراعلٰی نے کئی ریسٹ ہاؤسز اور گیسٹ ہاؤسز پر قبضے واگزار کرانے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

5 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے