بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

کروڑوں سال پرانا یورپ کا گمشدہ براعظم مل گیا

Tariq Avatar
181 Views 0 1 مہینہ
کروڑوں سال پرانا یورپ کا گمشدہ براعظم مل گیا
WITS UNIVERSITY
Posted at 15 ستمبر-2019

لندن۔ سائنس دانوں نے یورپی ملک سپین سے ایران تک پہاڑی سلسلوں میں گمشدہ براعظم کے مختلف حصوں کو دریافت کر لیا۔ گمشدہ براعظم کی باقیات 10 کروڑ 40 لاکھ سال بعد ملی ہیں۔ جیوگرافک ماہرین کا کہنا ہے کہ دریافت شدہ براعظم گریٹر ایڈریا یورپ سے ٹکرانے کے بعد زمین، سمندر کے اندر دفن ہو گیا جو ملبہ پہاڑوں کی شکل اختیار کر گیا اور آج کروڑوں سال بعد بھی باقیات موجود ہیں۔

یہ اراضیاتی سٹڈی بحیرہ روم کے علاقوں پر مبنی ہے

سائنس دانوں نے زمین کی 24 کروڑ سال پرانی تاریخ دوبارہ مرتب کی ہے۔ یہ اراضیاتی سٹڈی بحیرہ روم کے علاقوں پر مبنی ہے۔ اس تحقیق میں یورپی ملک سپین سے لیکر ایران کے پہاڑی سلسلوں میں ماضی قدیم میں گمشدہ براعظم کو دریافت کیا گیا ہے۔ تحقیق میں دریافت ہوا کہ گریٹر ایڈریا سے ٹکراؤ کے بعد اٹلی، ترکی، یونان اور جنوب مشرقی یورپ میں پہاڑی سلسلے بنے۔

Courtesy Facebook

ایڈریا کبھی براعظم گونڈوانا کا حصہ تھا

جیوگرافک ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ایڈریا کبھی براعظم گونڈوانا کا حصہ تھا جو تقسیم ہو کر افریقہ، انٹارکٹیکا، جنوبی امریکہ، آسٹریلیا، ایشیا اور مشرق وسطٰی کے بڑے حصوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔ خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ 24 کروڑ سال پہلے گریٹر ایڈریا گونڈوانا سے الگ ہوا اور خود براعظم کی شکل اختیار کر لی، بیشتر حصہ سمندر میں ڈوب گیا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ براعظم مختلف جزائر کا گروپ بن گیا جو کہ برطانیہ یا فلپائن جیسے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 24 کروڑ سال پہلے براعظم شمال کی جانب بڑھنے لگا اور 10 سے 12 کروڑ سال قبل اس کا ٹکراؤ یورپ سے ہوا جس کے بعد وہ نیچے دھنسنے لگا تاہم اس کی چٹانیں خاصی ہلکی تھیں جو زمین کی تہوں میں غائب نہ ہوئیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق سست رفتاری کے باوجود ٹکراؤ گمشدہ براعظم کی تہہ میں نیچے گہرائی میں دبا تھا اور اب باقیات ایک پراسرار حقیقت ہیں۔ یہ باقیات مغربی یورپ سے مشرق وسطی تک پھیلی ہوئی ہیں۔ تحقیق سے اسے مزید ثابت کرنا ہو گا۔ سائنس دانوں نے 30 ملکوں کے جیالوجی ڈیپارٹمنٹس کے مرتب کردہ ڈیٹا پر 10 سال کام کیا اور الگ الگ ٹکڑوں میں موجود معلومات کو جوڑ کر یہ صورتحال واضح کی ہے۔

متعلقہ خبریں

پچھہتر سالہ بھارتی خاتون کو بڑھاپے کا سہارا مل گیا

ممبئی۔ اولاد کو دنیا کی چند بڑی نعمتوں میں سے ایک کہا گیا ہے۔ ہر خاتون ماں بننے…

1 ہفتہ

ساہیوال میں خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش

ساہیوال میں ایک خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی۔ مزدور باپ کا کہنا ہے کہ حکومت…

1 ہفتہ

بوڑھا جاپانی سائیکلوں کی سیٹیں کیوں چراتا رہا؟

ٹوکیو۔ گاڑیاں، موٹر سائیکلیں یا سائیکلیں چرانے کے واقعات تو آئے روز سننے میں آتے رہتے ہیں مگر…

1 ہفتہ
بوڑھا جاپانی سائیکلوں کی سیٹیں کیوں چراتا رہا؟

چاند فیملی میں مزید 20 نئے ممبران کا اضافہ

امریکی سائنسدانوں نے مزید 20 نئے چاند دریافت کر لیے ہیں اب زحل میں چاند کی تعداد 82…

2 ہفتے

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

60 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے