بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

کوؤں کے عتاب کا نشانہ بننے والا بھارتی مگر کیوں۔۔۔۔۔

76 Views 0 1 ہفتہ
کوؤں کے عتاب کا نشانہ بننے والا بھارتی مگر کیوں۔۔۔۔۔
facebook
Posted at 9 ستمبر-2019

مہاراشٹر۔ ملکیت کا احساس صرف انسان میں ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی اتنی ہی شدت سے پایا جاتا ہے۔ خاص طور پر اولاد کے معاملے میں جانور انسان سے بھی بازی لے جاتے پائے گئے ہیں۔ یقین نہ آئے تو بھارت کے شہر مدہیہ پردیش کے گاؤں سملہ کا مزدور شیوا کیوٹ کا کیس حاضر ہے۔ اس شخص کے ہاتھوں غلطی سے کوؤں کا ایک بچہ غلطی سے مر گیا۔

Courtesy Facebook

تین سال قبل نیم مردہ کوے کا بچہ شیوا کے ہاتھ میں مر گیا

اب وہ پچھلے تین سال سے مسلسل کوؤں کے عتاب کا نشانہ بن رہا ہے۔ جونہی وہ کام کیلئے گھر سے نکلتا ہے۔ کوے اس پر حملہ کر دیتے ہیں۔ ہوا یوں کہ تین سال قبل شیوا اپنی گھر کی طرف جارہا تھا کہ اس نے ایک کوے کے بچے کو ایک جال میں پھنسا دیکھا۔ شیوا نے اسے نکالنے کی بہت کوشش کی لیکن نیم مردہ کوے کا بچہ ان کے ہاتھ میں مر گیا۔

اس کے سر کے اوپر منڈلاتے کوے سمجھے کہ شیوا نے اسے مار دیا ہے۔ اب مرنے والے کوے کی فیملی شیوا کو پہنچاتے ہوئے اس پر حملہ آور ہو جاتی ہے۔ اکثر ایک ہی کوا بار بار اسے ٹھونگیں مارتا ہے۔ اس سے بچنے کیلئے شیوا نے ایک چھڑی کا انتظام کر رکھاہے۔

کوے جیٹ طیاروں کی طرح اس پر حملہ آور ہوتے ہیں

دلچسپ بات یہ ہے کہ شیوا جونہی گھر سے نکلتا ہے اس کے علاقے کے لوگ باقاعدہ ٹھہر کر دیکھتے ہیں کہ کوے اس پر کیسے حملہ آور ہوتے ہیں۔ بعض اوقات کوے جیٹ طیاروں کی طرح اس پر حملہ آور ہوتے ہیں اور اسے اپنی چونچ اور پنجوں سے مجروح کر دیتے ہیں۔ کوؤں کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کی یادداشت بہت تیز ہوتی ہے۔

ان میں بدلہ لینے کی عادت بھی بہت شدید ہوتی ہے۔ ان کی فیملی کا کوئی ممبر مر جائے تو یہ طویل عرصہ اس کا سوگ مناتے ہیں۔ دوسرا یہ اپنے ساتھ ہونیوالے برے سلوک کو کبھی نہیں بھولتے۔ کوؤں کے بارے میں ایک بات اور بھی مشہور ہے کہ یہ بہت لمبی عمریں پاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

میری شادی پہلے کرواوں، بھائی کا انوکھا احتجاج

چھوٹے بھائی کی شادی پہلے کیوں ہو رہی بڑے بھائی نے بارات والے دن دولہے کی گاڑی کے…

2 گھنٹے

کراچی عدالت نے بلی قتل کیس میں خاتون کو بری کر دیا

کراچی کی مقامی عدالت نے ایک انوکھے کیس کا فیصلہ سنایا جس میں بلی کے قتل کیس میں…

3 دن

چین چاند کو زمین پر لے آیا

بیجنگ۔ چندا ماموں دور کا محاورہ تو ہر ایک نے ضرور سنا ہو گا۔ اب تو کئی ممالک…

3 دن

کروڑوں سال پرانا یورپ کا گمشدہ براعظم مل گیا

لندن۔ سائنس دانوں نے یورپی ملک سپین سے ایران تک پہاڑی سلسلوں میں گمشدہ براعظم کے مختلف حصوں…

4 دن
کروڑوں سال پرانا یورپ کا گمشدہ براعظم مل گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے