بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

اسلام آباد میں بلیوں کیلئے فائیو سٹار ہوٹل کھل گیا

124 Views 0 3 ہفتے
اسلام آباد میں بلیوں کیلئے فائیو سٹار ہوٹل کھل گیا
Posted at 27 اگست-2019

اسلام امراء کا بلیوں کو گھروں پر پالنا اب ا اب ایک عام رواج بن چکا ہے۔ اسلام آباد کے باسیوں میں بلی پانے کا جنون سب سے زیادہ پایا جاتا ہے۔ اب اسلام آباد میں بلیوں کو فائیو سٹار ہوٹل جیسی سہولیات فراہم کرنیوالا ادارہ۔ ”گفٹ اے پیٹ پاکستان“ قائم ہو چکا ہے یہاں بلیوں کو گرومنگ، بورڈنگ اور ڈے کیئر کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ یہاں اب بلیوں کی خرید اور فروخت بھی کی جاتی ہے۔

Courtesy SamaTv

فائیو سٹار ہوٹل میں آج کل 16 بلیاں رہائش پذیر ہیں

پی ڈبلیو ڈی کالونی بلاک بی میں اسلام آباد میں قائم بلیوں کے فائیو سٹار ہوٹل میں آج کل 16 بلیاں رہائش پذیر ہیں۔ اس کے مالک عدیل کو بلیوں کے فائیو سٹار ہوٹل کا آئیڈیا دو سال قبل آیا۔ اسکا کہنا ہے کہ میں نے محسوس کیا کہ ان کیلئے کوئی پلیٹ فارم یا بورڈنگ کی سہولیات ہونی چاہئے۔ بلیاں پالنے والوں کے پاس ایسی کوئی جگہ نہیں کہ وہ سفر پر جانے سے قبل انہیں کسی محفوظ مقام پر چھوڑ سکیں۔

عدیل کا کہنا کہ وہ کمپیوٹر سائنس گریجویٹ ہیں۔ دن کو ملازمت اور رات کو بلیوں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ وہ ہر بلی کی دیکھ بھال کے عوض روزانہ پانچ سو روپے معاوضہ لیتا ہے اور اس کے مالک کو خوراک اور لٹل سینڈ الگ سے مانگتا ہے۔ بلیوں کو ائرکنڈیشنڈ روم میں رکھا جاتا ہے۔ انہیں بلبل باتھ اور ان کے بالوں کو ہیئر ڈرائی کیا جاتا ہے۔

عید پر بلیوں کی حفاظت کا کام زیادہ بڑھ جاتا ہے

عدیل کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں بلیوں کی حفاظت کا کام زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ وہ بلیوں کے زیادہ تر کام خود کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک پلیئر بھی کام میں اس کی مدد کرتا ہے۔ ایک لڑکی جس کی بلیاں یہاں باقاعدگی سے چھٹیوں کے دنوں میں رکھی جاتی ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ یہاں اس کی بلیوں کو ایسے رکھا جاتا ہے جیسے وہ ان کی اپنی ہوں۔

متعلقہ خبریں

میری شادی پہلے کرواوں، بھائی کا انوکھا احتجاج

چھوٹے بھائی کی شادی پہلے کیوں ہو رہی بڑے بھائی نے بارات والے دن دولہے کی گاڑی کے…

2 گھنٹے

کراچی عدالت نے بلی قتل کیس میں خاتون کو بری کر دیا

کراچی کی مقامی عدالت نے ایک انوکھے کیس کا فیصلہ سنایا جس میں بلی کے قتل کیس میں…

3 دن

چین چاند کو زمین پر لے آیا

بیجنگ۔ چندا ماموں دور کا محاورہ تو ہر ایک نے ضرور سنا ہو گا۔ اب تو کئی ممالک…

3 دن

کروڑوں سال پرانا یورپ کا گمشدہ براعظم مل گیا

لندن۔ سائنس دانوں نے یورپی ملک سپین سے ایران تک پہاڑی سلسلوں میں گمشدہ براعظم کے مختلف حصوں…

4 دن
کروڑوں سال پرانا یورپ کا گمشدہ براعظم مل گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے