بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

بچے کی استانی سے محبت نے ماں کو جیل پہنچا دیا

137 Views 0 3 ہفتے
Posted at 29 اگست-2019

میرے بیٹے نے ٹیچر کو پھول دینے کی فرمائش کیوں کی ،ماں نے حسد سے ٹیچر کو جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کر لی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مانچسٹر کی رہائشی خاتون کو اپنے بیٹے کی سکول ٹیچر سے محبت ایک آنکھ نہ بھائی۔ بچے نے ماں سے ٹیچر کو پھول دینے کی فرمائش کی تو جنونی ماں نے ٹیچر سے چھٹکارا پانے کے لیے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا

ماں نے پہلے ٹیچر کو فون اور ای میل کے ذریعے دھمکایاں دی پھر اسے مارنے کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کرنے چلی گئی لیکن ڈاکٹر نے پولیس کو بتا کر سارا بھانڈا پھوڑ دیا

منصوبے کا پتا چلتے ہی پولیس نے ماں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچر کی وجہ سے ہمارے گھر میں لڑائیاں بڑھنے لگی تھی اس لیے اسے جان سے مارنا چاہتی تھی ۔ عدالت نے قتل کا منصوبہ بنانے پر ماں کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

متعلقہ خبریں

میری شادی پہلے کرواوں، بھائی کا انوکھا احتجاج

چھوٹے بھائی کی شادی پہلے کیوں ہو رہی بڑے بھائی نے بارات والے دن دولہے کی گاڑی کے…

8 گھنٹے

کراچی عدالت نے بلی قتل کیس میں خاتون کو بری کر دیا

کراچی کی مقامی عدالت نے ایک انوکھے کیس کا فیصلہ سنایا جس میں بلی کے قتل کیس میں…

3 دن

چین چاند کو زمین پر لے آیا

بیجنگ۔ چندا ماموں دور کا محاورہ تو ہر ایک نے ضرور سنا ہو گا۔ اب تو کئی ممالک…

3 دن

کروڑوں سال پرانا یورپ کا گمشدہ براعظم مل گیا

لندن۔ سائنس دانوں نے یورپی ملک سپین سے ایران تک پہاڑی سلسلوں میں گمشدہ براعظم کے مختلف حصوں…

5 دن
کروڑوں سال پرانا یورپ کا گمشدہ براعظم مل گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے