بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

انوکھی شرط، دولہے نے خودکشی کی تو دلہن زمہ دار نہیں ہو گی

140 Views 0 2 ہفتے
Social media
Posted at 6 ستمبر-2019

فیصل آباد میں ایک انوکھی شادی ہوئی جس میں لڑکی اور لڑکے والوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا۔ اس معاہدے کے نکات نے سب کو حیران کر دیا۔ خاص کر شوہر اگر خود کشی کر لے تو اس کا سسرال (لڑکی والے) زمہ دار نہیں ہوں گے۔

یہ شادی فیصل آباد کے لڑکے کی چینیوٹ کی ایک لڑکی سے طے پائی۔ معاہدے کے مطابق لڑکا گھر جوائی رہے گا، دولہے کو بوٹی اور چرس کا نشہ کرنے کی اجازت ہے مگر اس کے علاؤہ کوئی بھی نشہ کیا تو دولہے کے والد اس کے زمہ دار ہوں گے۔

لڑکے اور لڑکی والوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کی کاپی

معاہدے میں حیران کن بات یہ بھی ہے کہ اگر دولہا شراب پئیے، خود کشی کرے، دریا میں چھلانگ لگائے یا پھانسی لے تو لڑکے کے اہلخانہ کسی قسم کی بھی قانونی کاروائی لڑکی والوں کے خلاف نہیں کر سکے گے۔

دولہا لڑکی کو پانچ ہزار روپے حق مہر دے گا۔ اگر لڑکا لڑکی کے ساتھ علیحدگی کرے گا تو بارہ سو روپے ماہوار خرچ دے گا۔ بچے کو بارہ برس کی عمر تک ماں سے الگ نہیں کر سکے گا اور بچے کی پیدائش پر دائی (نرس) کو یہ حق حاصل ہو گا کہ وہ جس کے گھر بھی بچے کو دکھانے لے جائے شوہر اعتراض نہیں کرے گا۔

متعلقہ خبریں

میری شادی پہلے کرواوں، بھائی کا انوکھا احتجاج

چھوٹے بھائی کی شادی پہلے کیوں ہو رہی بڑے بھائی نے بارات والے دن دولہے کی گاڑی کے…

2 گھنٹے

کراچی عدالت نے بلی قتل کیس میں خاتون کو بری کر دیا

کراچی کی مقامی عدالت نے ایک انوکھے کیس کا فیصلہ سنایا جس میں بلی کے قتل کیس میں…

3 دن

چین چاند کو زمین پر لے آیا

بیجنگ۔ چندا ماموں دور کا محاورہ تو ہر ایک نے ضرور سنا ہو گا۔ اب تو کئی ممالک…

3 دن

کروڑوں سال پرانا یورپ کا گمشدہ براعظم مل گیا

لندن۔ سائنس دانوں نے یورپی ملک سپین سے ایران تک پہاڑی سلسلوں میں گمشدہ براعظم کے مختلف حصوں…

4 دن
کروڑوں سال پرانا یورپ کا گمشدہ براعظم مل گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے