بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

وہاڑی میں خاتون پر تشدد کے ساتھ ایک لڑکے کی ٹانگیں بھی توڑی گئی

62 Views 0 2 ہفتے
social media
Posted at 8 ستمبر-2019

وہاڑی میں چوری کے الزام میں خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں پر مقدمہ تو درج کر لیا مگر کہانی میں نیا موڑ یہ ہے ایم پی اے کی نشست پر انتخاب لڑنے والے آزاد امیدوار ایاز دولتانہ نے اسی الزام پر ایک 20 برس کے لڑکے کی ٹانگیں توڑ دی۔

چند روز پہلے ایاز دولتانہ نے پولیس میں درخواست دی کہ اس کا ڈیڑھ کلو سونا چوری ہو گیا ہے جس پر پولیس نے بوڑھی خاتون ظہورا کو حراست میں لے کر نجی ٹارچر سیل میں تشدد کا نشانہ بنایا۔ مگر اس کاروائی سے پہلے ایاز دولتانہ نے اپنے غنڈوں کے ساتھ مل کر 20 برس کے ملازم عمران کی ٹانگیں بھی توڑی جس پر پولیس نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی۔

ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد کی ہدایت پر پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں نامزد ڈی ایس پی ، ایس ایچ او ، انچارج سی آئی اے ، محرر سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ دیگر پولیس اہلکاروں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

گرفتار ملزمان کو آر پی کے حکم پر حوالات میں بند کر دیا گیا۔ پولیس اہلکاروں کے خلاف دفعہ 354 ، 337, 342 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور ان تمام مقدمات میں ایک دن میں ضمانت ہو سکتی ہے۔ واقع کی انکوائری ایس پی انویسٹیگیشن وہاڑی نے کی۔

متعلقہ خبریں

اسلام آباد میں غیرت کے نام پر بہن اور اسکے ساتھی کا…

اسلام آباد۔ حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کے نام پر قتل ہو گئی۔ یہ واقعہ فیض آباد…

5 گھنٹے
اسلام آباد میں غیرت کے نام پر بہن اور اسکے ساتھی کا قتل

سرکاری اہلکار رواداری سے کیوں محروم ہوتے جا رہے ہیں

آج کل بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی وجہ سے ایسے ایسے کیسز سامنے آ رہے ہیں جنہیں دیکھ…

1 دن
سرکاری اہلکار رواداری سے کیوں محروم ہوتے جا رہے ہیں

چونیاں میں درندگی، تین پھولوں کو انصاف دلانے کیلئے شہری سراپا احتجاج

چونیاں۔ ملک بھر میں کم عمر بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات میں افسوس ناک حد تک…

1 دن
چونیاں میں درندگی، تین پھولوں کو انصاف دلانے کیلئے شہری سراپا احتجاج

کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے سے سندھ میں 10 سالہ…

سندھ کے علاقے شکار پور میں ویکسین نہ ہونے پر کتے کے کاٹنے کی وجہ سے 10 برس…

2 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے