بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

تین روسی خاتون قیدیوں نے گڈانی جیل کی منتظمہ کو کیوں قتل کیا؟

Tariq Avatar
55 Views 0 2 ہفتے
تین روسی خاتون قیدیوں نے گڈانی جیل کی منتظمہ کو کیوں قتل کیا؟
ibtimes
Posted at 9 اکتوبر-2019

بلوچستان۔گڈانی سنٹرل جیل میں قید تین روسی خواتین نے بیہمانہ تشدد کر کے جیل کی منتظمہ زویا ناز کو ہلاک کر دیا۔ 23 سالہ زویا ناز رات خواتین بیرک میں ڈیوٹی پر تھی۔ رات کو اس کا روسی قیدی خواتین سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔ گڈانی جیل کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق جیل خواتین بیرک میں رات کو ڈیوٹی دینے والی 23 سالہ زویا ناز کی لاش اگلے روز خون میں لت پت ملی۔ وہ گڈانی کی رہائشی تھیں اور پیر کی شام 5 بجے اپنی ڈیوٹی کیلئے خواتین کے بیرک میں ڈیوٹی پر آئی۔

Courtesy Damn

روسی خواتین قیدیوں کو کوئٹہ سے غیر ملکی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا

جیل سپرنٹنڈنٹ نے صبح 6 بجے بیرک کا دروازہ کھولا تو انہیں قیدی نے بتایا کہ روسی خواتین قیدیوں نے رات زویا ناز کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر ڈالا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق انہیں زویا کی نعش بیرک کے دروازے پر خون میں لت پت ملی۔

ایف آئی آر کے مطابق روسی خاتون قیدیوں نے رات ساڑھے بارہ بجے پہلے زویا کو رسی سے باندھا پھر اس کے سر پر سیمنٹ کا بلاک مارا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ تینوں روسی قیدیوں کیخلاف پاکستان پینل کوڈ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

واضح رہے تینوں روسی خواتین قیدیوں کو کوئٹہ سے غیر ملکی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں قید کی سزا ختم ہونے کے بعد گڈانی جیل میں رہائی کیلئے قانونی کارروائی مکمل ہونے تک کیلئے منتقل کیا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیق میں پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ تینوں روسی قیدی مسلمان ہیں۔ ان کا زویا ناز سے مذہبی امور پر بحث ہوئی تھی۔ گڈانی پولیس نے مقدمہ درج کر کے قتل کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

رانا ثنا اللہ منشیات کیس کے افسر پر لاہور میں حملہ

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ایک عہدیدار کی گاڑی کو مشکوک افراد نے ٹکر ماری، وہ تو بال بال…

20 گھنٹے

ٹریفک وارڈن کو ٹکر مارنے والی لڑکی کے خلاف مقدمہ درج

ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھا کر چند میٹر گھسیٹنے والی ڈرائیور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا…

2 دن

مقدمہ درج کرنے پر ملزم کے اہلخانہ کا اے ایس آئی پر…

وہاڑی کے نواحی گاوں کرم پور میں منشیات کا پرچہ دینے والے اے ایس آئی کو ملزم کے…

2 دن

صلاح الدین کیس میں پولیس کو حافظ سعید کی وجہ سے معافی…

پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے ملزم صلاح الدین کے کیس میں پولیس اہلکاروں کو معافی مل گئی…

2 دن

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

1 گھنٹہ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے