بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

تباہی مچانے والی بکریاں

64 Views 0 1 ہفتہ
تباہی مچانے والی بکریاں
Atlas obscura
Posted at 12 ستمبر-2019

تلنگانہ۔ تلنگانہ کرم نگر ڈسٹرکٹ پولیس نے دو آوارہ بکریوں کو گرفتار کر کے اپنا دیرینہ انصاف کا وعدہ پورا کر دیا۔ دونوں بکریاں ریاستی سطح پر درخت اگاؤ مہم کے تحت لگائے گئے پودوں کو ہڑپ کر جاتی تھیں۔ دونوں بکریوں کو پکڑ کر حضورآباد تھانے کے باہر باندھ دیا گیا۔

Courtesy Facebook

ایک ہزار ادائیگی پر انہیں چھوڑنے کا حکم دیا گیا

یہ گرفتاری ایک مقامی این جی او کی شکایت پر کی گئی۔ یہ این جی او قصبے میں گرین مہم کے تحت پودے لگا رہی تھی۔ این جی او کی جانب سے یہ معاملہ حضور آباد پولیس کے روبرو لایا گیا۔ این جی او نے الزام لگایا کہ دو بکریاں ان کے لگائے پودوں کو کھا جاتی ہیں جبکہ دونوں افراد رضاکارانہ مہم کے تحت درخت آگاؤ مہم کے تحت کام کر رہے ہیں۔

منگل کو دونوں بکریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے حضور آباد پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔ پولیس آفیسر کی جانب سے بکریوں کے مالک کو تھانے طلب کیاگیا۔ ایک ہزار میونسپلٹی جرمانہ ادائیگی پر انہیں چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔ بکریوں کے مالک کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ آئندہ اپنی نگرانی میں بکریوں کو باہر چھوڑے گا۔

حضور آباد تھانے کے انسپکٹر کا کہنا ہے کہ مقامی این جی او نے 980 بادام کے پودے مختلف مقامات پر چند ہفتوں کے دوران لگائے۔ ان میں زیادہ تر سکولز اور ہسپتال شامل تھے۔ دونوں بکریوں نے ان میں سے 250 پودے کھا لئے جنہیں تلگانہ حکومت نے 2015 میں گرین مہم کے تحت لگایا تھا۔

متعلقہ خبریں

اسلام آباد میں غیرت کے نام پر بہن اور اسکے ساتھی کا…

اسلام آباد۔ حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کے نام پر قتل ہو گئی۔ یہ واقعہ فیض آباد…

5 گھنٹے
اسلام آباد میں غیرت کے نام پر بہن اور اسکے ساتھی کا قتل

مودی سرکار نے بھارتی سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا

نئی دہلی۔ بھارتی سپریم کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول…

7 گھنٹے

سعودیہ نے فضائی حدود مضبوط بنانے کیلئے جنوبی کوریا سے مدد مانگ…

ریاض۔ سعودی آئل ریفائنری آرامکو پر میزائل حملے کا سعودی معیشت پر انتہائی برا اثر پڑا ہے۔ اب…

7 گھنٹے

اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

واشنگٹن۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہوئے 46 روز گزر چکے ہیں۔ مودی سرکار نہ صرف ملکی…

8 گھنٹے
اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے