بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

رحیم یار خان پولیس کی تحویل میں ٹرالر ڈرائیور ہلاک

76 Views 0 2 ہفتے
Posted at 8 ستمبر-2019

سیاسی دھرنا یا کوئی تہوار پولیس اکثر سیکورٹی کے لئیے معصوم ٹرالر ڈرائیور کو روک کر کام لیتی ہے، رحیم یار خان میں ایسا ہی ایک ٹرالر ڈرائیور پولیس تحویل میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے بغیر سرکاری کاروائی ڈیڈ باڈی سندھ بھیجوا دی۔

ٹنڈو اللّٰہ یار سندھ کا رہائشی ٹرالر ڈرائیور 50 سالہ غلام مصطفیٰ کو رحیم یار خان پولیس نے روک کر تھانے کے باہر کھڑا کر دیا۔ ساتھی ڈرائیور کے مطابق غلام مصطفی ڈرا اور پریشان نظر آ رہا تھا۔ اس کی طبعیت بھی بہتر نہیں تھی، اس نے پولیس کو بارہا کہا کہ وہ گھر جانا چاہتا ہے مگر کسی نے ایک نہ سنی۔

ساتھی ڈرائیور نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جیتنے بھی ٹرالر ڈرائیورز روکے، ان میں سے کسی کو بھی پولیس نے کھانے پینے کو کچھ دیا اور نہ ہی کہی جانے دیا۔ اچانک غلام مصطفیٰ کی طبعیت زیادہ خراب ہوئی اور وہ چل بسا۔
حیران کن طور پر پولیس نے پوسٹمارٹم یا کوئی بھی قانونی کاروائی کرنے کی بجائے ڈیڈ باڈی کو سندھ روانہ کر دیا۔

متعلقہ خبریں

اسلام آباد میں غیرت کے نام پر بہن اور اسکے ساتھی کا…

اسلام آباد۔ حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کے نام پر قتل ہو گئی۔ یہ واقعہ فیض آباد…

5 گھنٹے
اسلام آباد میں غیرت کے نام پر بہن اور اسکے ساتھی کا قتل

سرکاری اہلکار رواداری سے کیوں محروم ہوتے جا رہے ہیں

آج کل بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی وجہ سے ایسے ایسے کیسز سامنے آ رہے ہیں جنہیں دیکھ…

1 دن
سرکاری اہلکار رواداری سے کیوں محروم ہوتے جا رہے ہیں

چونیاں میں درندگی، تین پھولوں کو انصاف دلانے کیلئے شہری سراپا احتجاج

چونیاں۔ ملک بھر میں کم عمر بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات میں افسوس ناک حد تک…

1 دن
چونیاں میں درندگی، تین پھولوں کو انصاف دلانے کیلئے شہری سراپا احتجاج

کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے سے سندھ میں 10 سالہ…

سندھ کے علاقے شکار پور میں ویکسین نہ ہونے پر کتے کے کاٹنے کی وجہ سے 10 برس…

2 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے