بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

نیب نے اعجاز جاکھرانی کو بھی شکنجے میں لانے کی تیاری کر لی

Tariq Avatar
46 Views 0 2 ہفتے
نیب نے اعجاز جاکھرانی کو بھی شکنجے میں لانے کی تیاری کر لی
Social Media
Posted at 9 اکتوبر-2019

کراچی۔ پی پی کی اعلٰی قیادت کے بعد اب سندھ کے کئی اہم وزرا اور مشیر بھی نیب کے راڈار پر آ گئے ہیں۔ نیب نے وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ کے مشیر برائے جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کو بھی شکنجے میں لانے کی تیاری کر لی۔ کراچی میں ان کے ذاتی گھر پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔

ان کے گھر سے ہم اہم فائلز قبضے میں لے لیں

اعجاز جاکھرانی نے سندھ ہائیکورٹ سے قبل از وقت ضمانت کروا رکھی تھی۔ نیب چھاپے کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ نیب چھاپے کے موقع پر خواتین اہلکار بھی ہمراہ تھیں۔ نیب ٹیم نے اعجاز جاکھرانی کے گھر سے اہم فائلز قبضے میں لے لیں۔

نیب سکھر کی پانچ رکنی ٹیم لگ بھگ ساڑھے پانچ گھنٹے ڈیفنس کراچی میں ان کے گھر کی تلاشی لیتی رہی اور اہم فائلیں قبضے میں لے لیں۔ اعجاز جاکھرانی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب چھاپے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی سمیت جیالوں کی بڑی تعداد ان کے گھر پہنچگئی مگر انہیں گھر کے باہر ہی روک دیا گیا۔

چھاپے کے موقع پر رینجرز کی بڑی نفری بھی موجود تھی۔ ان پر بلدیاتی ادارے کے ٹھیکوں میں خوردبرد کا الزام بھی ہے۔ بعد ازاں اپنے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ نیب کو آخر اتنی جلد کیا ہے۔ میں کہیں بھاگا جا رہا ہوں۔ مجھے حکم کر دیتے میں حاضر ہو جاتا۔ ویسے بھی سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہوں۔

متعلقہ خبریں

رانا ثنا اللہ منشیات کیس کے افسر پر لاہور میں حملہ

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ایک عہدیدار کی گاڑی کو مشکوک افراد نے ٹکر ماری، وہ تو بال بال…

20 گھنٹے

ٹریفک وارڈن کو ٹکر مارنے والی لڑکی کے خلاف مقدمہ درج

ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھا کر چند میٹر گھسیٹنے والی ڈرائیور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا…

2 دن

مقدمہ درج کرنے پر ملزم کے اہلخانہ کا اے ایس آئی پر…

وہاڑی کے نواحی گاوں کرم پور میں منشیات کا پرچہ دینے والے اے ایس آئی کو ملزم کے…

2 دن

صلاح الدین کیس میں پولیس کو حافظ سعید کی وجہ سے معافی…

پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے ملزم صلاح الدین کے کیس میں پولیس اہلکاروں کو معافی مل گئی…

2 دن

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

1 گھنٹہ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے