بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

ان دس بنکوں کو 80 کروڑ کا جرمانہ ہوا

56 Views 0 2 ہفتے
ان دس بنکوں کو 80 کروڑ کا جرمانہ ہوا
Posted at 8 ستمبر-2019

کراچی۔ نئی صدی کے آغاز سے قبل بنکوں کی کارکردگی خاصی بہتر تھی حالانکہ ان کی سرمایہ کاری کا حجم بھی اتنا زیادہ نہیں تھا مگر جوں جوں بنکوں کی سرمایہ کاری بڑھتی چلی گئی۔ کارکردگی کا معیار میں کمی واقعی ہوتی چلی گئی۔ اب اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے اگست میں ملک میں کام کرنیوالے کئی بنکوں کو 80 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ کئے تاکہ سرمایہ کاری میں شفافیت لائی جا سکے۔

حبیب بنک کو 32 کروڑ کا سب سے زیادہ جرمانہ

ان بنکوں کیخلاف تادیبی کارروائی اور جرمانوں کی تفصیلات اسٹیٹ بنک کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہے۔ یہ جرمانے اینٹی منی لانڈرنگ، صارفین کی معلومات اپ ڈیٹ نہ ہونے اور فارن ایکسچینج قوانین پر صحیح عمل درآمد نہ کرنے پر کئے گئے۔ مرکزی بنک کی فہرست کے مطابق حبیب بنک کو 32 کروڑ کا سب سے زیادہ جرمانہ کیا گیا۔

اس پر صارفین سے غلط سروس چارجز کٹوتی کا بھی الزام ہے۔ بنک کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے نظام میں بہتری لائے تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو۔ دبئی اسلامی بنک کو 7 کروڑ 79 لاکھ کا جرمانہ کیا گیا۔ سلک بنک پر پانچ کروڑ تیس لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوا اور ساتھ ہی ہدایت کی گئی کہ بھاری رقوم کی ٹرانزیکشن کی اپنے طور پرانکوائری کر کے قانون کے مطابق اقدامات کریں۔

ایم سی بی پر 15 کروڑ 91 لاکھ، بنک الفلاح پر پانچ کروڑ ستائیس لاکھ، الائیڈ بنک پر تین کروڑ ستائیس لاکھ، سندھ بنک پر ایک کروڑ پچاس لاکھ، سمٹ بنک پر ایک کروڑ تیس لاکھ، جے ایس بنک پر سات کروڑ اور حبیب میٹروپولیٹن پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

اسلام آباد میں غیرت کے نام پر بہن اور اسکے ساتھی کا…

اسلام آباد۔ حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کے نام پر قتل ہو گئی۔ یہ واقعہ فیض آباد…

5 گھنٹے
اسلام آباد میں غیرت کے نام پر بہن اور اسکے ساتھی کا قتل

سرکاری اہلکار رواداری سے کیوں محروم ہوتے جا رہے ہیں

آج کل بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی وجہ سے ایسے ایسے کیسز سامنے آ رہے ہیں جنہیں دیکھ…

1 دن
سرکاری اہلکار رواداری سے کیوں محروم ہوتے جا رہے ہیں

چونیاں میں درندگی، تین پھولوں کو انصاف دلانے کیلئے شہری سراپا احتجاج

چونیاں۔ ملک بھر میں کم عمر بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات میں افسوس ناک حد تک…

1 دن
چونیاں میں درندگی، تین پھولوں کو انصاف دلانے کیلئے شہری سراپا احتجاج

کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے سے سندھ میں 10 سالہ…

سندھ کے علاقے شکار پور میں ویکسین نہ ہونے پر کتے کے کاٹنے کی وجہ سے 10 برس…

2 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے