بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

غیر اخلاقی ویڈیو بنا کرغریب خواتین کو بلیک میل کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

Tariq Avatar
80 Views 0 3 ہفتے
Dunya
Posted at 5 اکتوبر-2019

لاہور۔ سندر انوسٹی گیشن پولیس نے ایک ایسے میاں بیوی جوڑے کو گرفتار کیا ہے جو غریب اور معصوم عورتوں کو اپنے جال میں پھنس کر جنسی تشدد کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرتے تھے۔

ایس پی انوسٹی گیشن صدر راشد ہدایت کی سربراہی میں انوسٹی گیشن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سلامت علی اور اس کی اہلیہ رضیہ سلطانہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ معصوم عورتوں کو چنگل میں پھنس کر جنسی تشدد کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے پیسے بٹورتے تھے۔

رضیہ سلطانہ مختلف طریقوں سے غریب عورتوں کو اپنے جال میں پھنستی

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ رضیہ سلطانہ مختلف طریقوں سے غریب عورتوں کو اپنے جال میں پھنستی تھی۔ ملزم سلامت علی ان عورتوں کے ساتھ زبردستی غیر اخلاقی حرکات کرتا۔ رضیہ سلطانہ غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیو بنا لیتی تھی۔

انوسٹی گیشن پولیس سندر اور جینڈر بیسڈ سیل کی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بروقت کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ انوسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں

رانا ثنا اللہ منشیات کیس کے افسر پر لاہور میں حملہ

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ایک عہدیدار کی گاڑی کو مشکوک افراد نے ٹکر ماری، وہ تو بال بال…

20 گھنٹے

ٹریفک وارڈن کو ٹکر مارنے والی لڑکی کے خلاف مقدمہ درج

ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھا کر چند میٹر گھسیٹنے والی ڈرائیور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا…

1 دن

مقدمہ درج کرنے پر ملزم کے اہلخانہ کا اے ایس آئی پر…

وہاڑی کے نواحی گاوں کرم پور میں منشیات کا پرچہ دینے والے اے ایس آئی کو ملزم کے…

2 دن

صلاح الدین کیس میں پولیس کو حافظ سعید کی وجہ سے معافی…

پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے ملزم صلاح الدین کے کیس میں پولیس اہلکاروں کو معافی مل گئی…

2 دن

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

56 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے