بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

ڈولفن فورس نے مویشی چور گینگ کے دو ملزم پکڑ لئے

82 Views 0 3 ہفتے
Posted at 6 اگست-2019

لاہور۔ عید قرباں نزدیک آتے ہی لاہور میں نوسرباز اور بکرے چور گینگ سرگرم ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب ڈولفن پولیس فورس بھی لاہور کی سڑکوں پر متحرک دکھائی دیتی ہے۔

ڈولفن پولیس نے بروقت کارروائی کر کے مویشی چور گینگ کے دو ملزم پکڑ لئے۔ لاہور کی جانور منڈیوں میں کئی چور گینگ سرگرم ہیں۔ بروقت کارروائی کر کے ڈولفن پولیس اہلکاروں نے دو مویشی چور پکڑ لئے۔

ڈولفن پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چور گینگ کو پولیس مقابلے کے بعد سگیاں پل سے گرفتار کیا گیا۔ دو ملزمان پکڑے گئے جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزمان کے قبضے سے چھینے پانچ بکرے، موبائل فونز، پک اپ وین، اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے نام عابد اور طارق بتائے جاتے ہیں۔ انہیں لوئر مال پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ لوئر مال پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

میری فریاد سنو، رانا ثنا اللہ کی دہائی

لاہور۔ ایک دور میں پنجاب کی بااثر ترین شیخصیت سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ اپنے حریفوں کیخلاف…

7 گھنٹے
میری فریاد سنو، رانا ثنا اللہ کی دہائی

اسلام آباد پولیس ناکے پر فائرنگ میں دو…

اسلام آباد۔ ایک دور میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک کا محفوظ ترین علاقہ سمجھا جاتا تھا مگر…

2 دن
اسلام آباد پولیس ناکے پر فائرنگ میں دو اہلکار شہید

قندیل بلوچ کے والدین نے عدالت میں قاتل…

تین سال پہلے قتل کئیے جانے والی ماڈل اور سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کے والدین نے عدالت…

3 دن

لڑکی سے لڑکی بن کر ملنے ایا وکیل…

رحیم یار خان میں لڑکی کا روپ دھارنے والا وکیل جوتوں کی وجہ سے پکڑا گیا۔ اہل محلہ…

4 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے