بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

کروڑوں جائیداد رکھنے کے الزام میں غریب بیوہ کی نیب طلبی

Tariq Avatar
54 Views 0 3 ہفتے
GEO
Posted at 5 اکتوبر-2019

کراچی۔ شاہ فیصل کالونی مکان نمبر تین کراچی کی غریب بیوہ کے نام کروڑوں کی مبینہ بے نامی جائیداد رکھنے کے الزام میں نیب نے انہیں طلبی کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ بیوہ خاتون سے گلشن اقبال کڈنی ہل میں کروڑوں کا پلاٹ خریدنے کی وجوہات پوچھی گئی ہیں۔

نیب نے خاتون کو 320 گز کے پلاٹ کے کاغذات لے کر فوری راولپنڈی آنے کی ہدایت کر دی۔ اس گھر کی رہائشی نگہت پروانا کے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے۔ اس کی کفالت بھائی کر رہے ہیں۔ نیب نوٹس ملنے پر خاتون بے حد پریشان ہے۔

جعلی اکاؤنٹ سے پلاٹ خریدنے کا الزام عائد

نیب نوٹس میں نگہت پروانا پر جعلی اکاؤنٹ سے پلاٹ خریدنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انہیں راولپنڈی میں نیب افسر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ غریب خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اسی صورت راولپنڈی آ سکتی ہے جب نیب اسے آنے جانے کا کرایہ دے۔

غریب خاتون کا مزید کہنا ہے کہ نیب اسے پریشان کرنے کی بجائے جعلی اکاؤنٹس میں اس کا نام استعمال کرنیوالوں کو تلاش کرے۔ واضح رہے سپریم کورٹ 62 ایکڑ پر مشتمل کڈنی ہل سے غیر قانونی قبضہ اور تمام الاٹمنٹس منسوخ کر کے اسے پارک میں تبدیل کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

رانا ثنا اللہ منشیات کیس کے افسر پر لاہور میں حملہ

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ایک عہدیدار کی گاڑی کو مشکوک افراد نے ٹکر ماری، وہ تو بال بال…

20 گھنٹے

ٹریفک وارڈن کو ٹکر مارنے والی لڑکی کے خلاف مقدمہ درج

ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھا کر چند میٹر گھسیٹنے والی ڈرائیور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا…

1 دن

مقدمہ درج کرنے پر ملزم کے اہلخانہ کا اے ایس آئی پر…

وہاڑی کے نواحی گاوں کرم پور میں منشیات کا پرچہ دینے والے اے ایس آئی کو ملزم کے…

2 دن

صلاح الدین کیس میں پولیس کو حافظ سعید کی وجہ سے معافی…

پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے ملزم صلاح الدین کے کیس میں پولیس اہلکاروں کو معافی مل گئی…

2 دن

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

56 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے