بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

اب حکومت مجھے جیل کے علاؤہ کہی برداشت نہیں کر سکتی، مریم نواز

69 Views 0 2 ہفتے
Posted at 9 اگست-2019

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز عید بھی جیل میں گزارے گی کیونکہ احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ کے لئیے نیب کے حوالے کر دیا ہے۔

نیب کی ٹیم نے مریم نواز اور یوسف عباس کو جب احتساب عدالت پیش کیا تو بھاری سیکورٹی تعینات کی گئی تھی مگر اس بار ن لیگ کے اہلکاروں نے احتساب عدالت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں سے تکرار ہو گیا۔ اس دوران دھکم پیل بھی خوب ہوئی۔
احستاب عدالت میں مریم نواز کی چچا شہباز شریف اور کزن حمزہ شہباز سے بھی ملاقات ہوئی۔ حمزہ شہباز نے مریم نواز کو گلے بھی لگایا۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر بھی احتساب عدالت میں موجود تھے۔ سماعت شروع ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ مریم نواز کے اکاؤنٹ سے مشکوک انداز سے روپے منتقل کئیے گئے ہیں۔ مریم نواز کو دو بار نیب طلب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ چوہدری شوگر ملز کے اکاؤنٹ میں پیسے کہاں سے آئے۔ جس پر نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی التجا کی۔

مریم نواز کے وکیل نے نیب کی اس استدعا کی مخالفت کی اور استفسار کیا کہ کیا ایسے حالات میں کسی خاتون کا جسمانی ریمانڈ دیا جا سکتا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے جوابا کہا کہ مریم نواز کے وکیل ایک جیسے دلائل دیتے ہیں اور اکثر کیس پر نہیں اتے۔
اسی دوران کمرہ عدالت میں وکلا کی دھکم پیل اور شور شرابے سے احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد ملک نے برہمی کا اظہار کیا۔
دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے 21 اگست کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اس دوران میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اب حکومت برداشت نہیں کر سکتی کہ وہ باہر رہیں، کیونکہ ان کے جلسوں میں بڑی تعداد میں شہری شرکت کر رہے تھے جو حکومت کو منظور نہیں۔

متعلقہ خبریں

میری فریاد سنو، رانا ثنا اللہ کی دہائی

لاہور۔ ایک دور میں پنجاب کی بااثر ترین شیخصیت سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ اپنے حریفوں کیخلاف…

7 گھنٹے
میری فریاد سنو، رانا ثنا اللہ کی دہائی

اسلام آباد پولیس ناکے پر فائرنگ میں دو…

اسلام آباد۔ ایک دور میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک کا محفوظ ترین علاقہ سمجھا جاتا تھا مگر…

2 دن
اسلام آباد پولیس ناکے پر فائرنگ میں دو اہلکار شہید

قندیل بلوچ کے والدین نے عدالت میں قاتل…

تین سال پہلے قتل کئیے جانے والی ماڈل اور سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کے والدین نے عدالت…

3 دن

لڑکی سے لڑکی بن کر ملنے ایا وکیل…

رحیم یار خان میں لڑکی کا روپ دھارنے والا وکیل جوتوں کی وجہ سے پکڑا گیا۔ اہل محلہ…

4 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے