بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت کا پرچہ ڈی پی او پر درج ہوگا، آئی جی

62 Views 0 2 ہفتے
File photo
Posted at 8 ستمبر-2019

پنجاب پولیس کے زیر حراست ملزمان کی ہلاکت کے بعد آئی جی عارف نواز نے بڑا اعلان کر دیا۔ جہاں ملزم کی ہلاکت ہوئی پرچہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے خلاف درج ہو گا۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ‏زیر حراست ملزم کی ہلاکت پر پرچہ ڈی پی او اور ایس ایچ او کے خلاف درج ہو گا۔ ایسے ایس ایچ او کو بلیک لسٹ قرار دیا جائیگا اور آئندہ کہیں تعیناتی نہیں ہو گی۔

پولیس حراست میں ملزمان کی ہلاکت کا معاملہ اے ٹی ایم سے پیسے چوری کے ملزم صلاح الدین کی ہلاکت کے بعد سامنے ایا۔

ایک ہفتے میں پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی تعداد تین تھی مگر آج ڈیرہ غازی خان میں بکری چوری کے شبے میں پکڑا گیا شہری بھی دم توڑ گیا۔ رحیم یار خان میں محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کے لئیے روکا گیا ٹرالر ڈرائیور بھی پولیس تحویل میں ہلاک ہو گیا۔ پی ٹی آئی حکومت کے ایک سالہ دور میں ابھی تک کل 19 ملزمان پولیس حراست میں ہلاک ہوئے جس پر تقریبا ایک سو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کئیے گئے مگر کسی ایک کو بھی سزا نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں

اسلام آباد میں غیرت کے نام پر بہن اور اسکے ساتھی کا…

اسلام آباد۔ حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کے نام پر قتل ہو گئی۔ یہ واقعہ فیض آباد…

5 گھنٹے
اسلام آباد میں غیرت کے نام پر بہن اور اسکے ساتھی کا قتل

سرکاری اہلکار رواداری سے کیوں محروم ہوتے جا رہے ہیں

آج کل بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی وجہ سے ایسے ایسے کیسز سامنے آ رہے ہیں جنہیں دیکھ…

1 دن
سرکاری اہلکار رواداری سے کیوں محروم ہوتے جا رہے ہیں

چونیاں میں درندگی، تین پھولوں کو انصاف دلانے کیلئے شہری سراپا احتجاج

چونیاں۔ ملک بھر میں کم عمر بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات میں افسوس ناک حد تک…

1 دن
چونیاں میں درندگی، تین پھولوں کو انصاف دلانے کیلئے شہری سراپا احتجاج

کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے سے سندھ میں 10 سالہ…

سندھ کے علاقے شکار پور میں ویکسین نہ ہونے پر کتے کے کاٹنے کی وجہ سے 10 برس…

2 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے