بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-October-2019

قصور میں 3 بچوں کی لاشوں نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا

Tariq Avatar
148 Views 0 1 مہینہ
Dunya
Posted at 17 ستمبر-2019

قصور میں تین ننھے بچوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں جب کہ لاپتہ چوتھا بچہ 12 سالہ عمران کے حوالے سے ابھی تک کچھ علم نہ ہو سکا۔

قصور کے علاقے چونیاں میں چار بچے چند ماہ سے لا پتہ تھے جن میں تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ ایک بچے کی شناخت 8 برس کے صفیان کے نام سے ہوئی جب کہ دیگر دو لاشیں بری طرح خراب تھی اور ان کے جسم کے ٹکڑے ملیں ہیں۔

اس خبر نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز کو ہلا کر رکھ دیا۔ وزیراعلی نے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا جب کہ آئی جی پنجاب پولیس نے تحقیقاتی ٹیمیں چونیاں بھیجوائی اور فرانزک ٹیموں نے موقعے پر پہنچ کر ثبوت اکھٹے کیئے۔ پولیس کے مطابق 8 برس کے صفیان سے زیادتی کے بعد اسے قتل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 9 سالہ علی حسنین اور 8 سالہ سلمان اکرم دو ماہ قبل اغواء ہوئے تھے۔

صوبہ پنجاب میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات قصور میں بہت بار رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ایک بار دو سو سے زائد بچوں کے ساتھ زیادتی کا ویڈیو سکینڈل بھی سامنے ایا مگر کسی ایک بھی ذمے دار کو نہیں پکڑا گیا۔ اس کے بعد ننھی بچی زینب سمیت سات بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات سامنے ائے جس پر مجرم عمران کو سزائے موت دی گئی تھی مگر اس کے بعد بھی بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

صلاح الدین کیس میں پولیس کو حافظ سعید کی وجہ سے معافی…

پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے ملزم صلاح الدین کے کیس میں پولیس اہلکاروں کو معافی مل گئی…

1 گھنٹہ

کیا وکلاء اب اپنی عدالت خود لگا کر فیصلے کریں گے؟

ہمارے ہاں عدم برداشت روز بروز کم کیوں ہوتی جا رہی ہے؟ پولیس اور وکلاء کا کام عوام…

1 دن

طالبہ کے جھوٹے الزام پر لیکچرر کی خوکشی

محمڈن اینگلو اورینٹل (ایم اے او) کے لیکچرر نے اپنی ہی طالبہ کی جانب سے ہراسگی کے جھوٹے…

2 دن

شہریار آفریدی کا رانا ثنا اللہ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا…

2 دن

تازہ ترین

کشمیریوں سے یک جہتی کیلئے پانچ کلومیٹر طویل جھنڈا مارچ

اسلام آباد۔ پانچ کلومیٹر لمبے طویل کشمیری پرچم کو اٹھائے ہزاروں پاکستانی مظاہرین نے وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں…

20 منٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مقدمہ…

فیصل آباد۔ پتنگ بازی ایک خونی کھیلہے جس پر پنجاب حکومت نے ایک دہائی سے زائد عرصہ سے…

47 منٹ

صلاح الدین کیس میں پولیس کو حافظ سعید کی وجہ سے معافی…

پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے ملزم صلاح الدین کے کیس میں پولیس اہلکاروں کو معافی مل گئی…

1 گھنٹہ

ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

لاہور۔ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔…

2 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے