بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

عامر مسیح پر پولیس تشدد کی تصدیق، جسم کے ہر حصے پر تشدد

82 Views 0 2 ہفتے
Geo news
Posted at 8 ستمبر-2019

لاہور میں چوری کے الزام میں پولیس کے زیر حراست ملزم عامر مسیح کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں پولیس تشدد کی تصدیق ہو گئی۔

پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق عامر مسیح کے جسم کے ہر حصے پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ یہاں تک کہ تشدد سے پسلیاں بھی توڑ دی گئی۔

عامر مسیح کو تین ستمبر کو پولیس نے حراست میں لیا اور زیر حراست وہ جاں بحق ہو گیا۔ اہلخانہ نے الزام لگایا کہ پولیس نے تشدد کر کے اسے مارا ہے۔
اس حوالے سے ایک سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار عامر مسیح کو موٹر سائیکل پر ہسپتال لا رہے ہیں کچھ دیر بعد اسے وہیل چئیر پر اسپتال سے باہر لائے، بظاہر عامر مسیح کی طبعیت تشویشناک معلوم ہو رہی تھی، پولیس اہلکار اسے ان لائن ٹیکسی پر بٹھا کر لے گئے۔

واقع کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب عارف نواز نے ایس پی انویسٹیگیشن کو عہدے سے ہٹا دیا اور تفتیشی افسر زیشان سمیت پانچ مفرور پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس تشدد کے ایسے واقعات آپ کو مزید دو تین ہفتے دیکھنے کو مل سکتے ہیں کیونکہ ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کے مطابق پولیس اصلاحات تیار ہونے اور عملدرآمد میں اتنا وقت ضرور لگے گا۔ ان ریفارمز کے مطابق ایک نگران ادارہ بنایا جائے گا جو ان معاملات پر ہی کڑی نظر رکھے گا۔

متعلقہ خبریں

اس سال پاکستان میں 13 سو چار بچے زیادتی کا شکار ہوئے

پاکستان میں رواں سال ہر روز سات بچے جنسی زیادتی کا شکار ہو رہے ہیں۔ جن میں زیادہ…

5 گھنٹے

اسلام آباد میں غیرت کے نام پر بہن اور اسکے ساتھی کا…

اسلام آباد۔ حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کے نام پر قتل ہو گئی۔ یہ واقعہ فیض آباد…

11 گھنٹے
اسلام آباد میں غیرت کے نام پر بہن اور اسکے ساتھی کا قتل

سرکاری اہلکار رواداری سے کیوں محروم ہوتے جا رہے ہیں

آج کل بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی وجہ سے ایسے ایسے کیسز سامنے آ رہے ہیں جنہیں دیکھ…

1 دن
سرکاری اہلکار رواداری سے کیوں محروم ہوتے جا رہے ہیں

چونیاں میں درندگی، تین پھولوں کو انصاف دلانے کیلئے شہری سراپا احتجاج

چونیاں۔ ملک بھر میں کم عمر بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات میں افسوس ناک حد تک…

2 دن
چونیاں میں درندگی، تین پھولوں کو انصاف دلانے کیلئے شہری سراپا احتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے