بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

سیل گرل کو پیٹنے والی خاتون پولیس کو مطلوب

81 Views 0 1 ہفتہ
Posted at 13 اگست-2019

لاہور کے معروف شاپنگ مال میں سیل گرل کو پیٹنے والی نا معلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

چاند رات کو پیکجز مال میں ایک خاتون نے سیل گرل کو لپسٹک کے ساتھ شیشہ نہ دینے پر مارا پیٹا۔ خاتون نے لڑکی کو بالوں سے کھینچ کر فرش پر گھسیٹا۔ اس دوران شہریوں، مال کی سیکورٹی، خواتین پولیس اہلکار حتی کہ طبی امداد کے لئیے آنے والی ٹیم کو بھی خاتون نے زدو کوب کیا۔ سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ایکشن لیا اور ترجمان پنجاب حکومت نے عوام سے ملزمہ خاتون کی تلاش میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ پنجاب حکومت نے دعوی کیا ہے کہ خاتون کتنی ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کے مطابق سزا ضرور دی جائے گی۔

ایف آئی آر کی کاپی

پیکجز مال کے سیکورٹی انچارج کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں خاتون کے شوہر کا نام حمزہ لکھا ہے اور ان کا فون نمبر بھی دیا گیا ہے۔ پولیس کو یقین ہے کہ جلد ملزمہ خاتون قانون کی گرفت میں ہو گی۔

مجھے سنائی نہیں دیا اونچی سوری بولو۔ ایک خاتون نے لاہور کے معروف مال میں ایک سیل گرل کو فرش پر بالوں سے کھینچ کر…

Posted by Paktv.tv on Monday, 12 August 2019

متعلقہ خبریں

اسلام آباد پولیس ناکے پر فائرنگ میں دو…

اسلام آباد۔ ایک دور میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک کا محفوظ ترین علاقہ سمجھا جاتا تھا مگر…

2 دن
اسلام آباد پولیس ناکے پر فائرنگ میں دو اہلکار شہید

قندیل بلوچ کے والدین نے عدالت میں قاتل…

تین سال پہلے قتل کئیے جانے والی ماڈل اور سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کے والدین نے عدالت…

2 دن

لڑکی سے لڑکی بن کر ملنے ایا وکیل…

رحیم یار خان میں لڑکی کا روپ دھارنے والا وکیل جوتوں کی وجہ سے پکڑا گیا۔ اہل محلہ…

3 دن

پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہنوئی…

لاہور میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکے نے بہنوئی اور بہن پر گولیوں برسا دی۔ بہنوئی ہلاک…

4 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے