بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

سزا یافتہ فوجی اور سول افسران کو جیل بھجوا دیا گیا

80 Views 0 2 ہفتے
دو سال کے دوران 400 پاک فوج کے افسروں کو مختلف جرائم میں سزائیں دی گئیں
Posted at 1 جون-2019

اسلام آباد۔ پاک فوج دنیا کا منظم ترین ادارہ ہے جس کا بیرون ملک بھی اعتراف کیا جاتا ہے۔ ڈسپلن پر زیرو ٹالیرنس اسے دنیا کی دیگر فورسز سے ممتاز ثابت کرتی ہے۔ کسی بھی فوجی افسر کو ڈسپلن کا مرتکب پائے جانے پر سخت ترین سزائیں دی جاتی ہیں۔ گزشتہ روز پاک آرمی نے دو اعلٰی فوجی اور ایک سول افسران کو سزا دیکر ثابت کیا ہے کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ دونوں افسران کو بیرون ملک بھجوا دیا گیا ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سزا یافتہ دونوں فوجی اور ایک سول افسر کو جیل منتقل کر دیا گیا۔ کیس کے دوران یہ افسران مسلسل زیر حراست رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو فوجی اور ایک سول افسر کیخلاف جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر قید اور پھانسی کی سزاؤں کی توثیق کی۔

یہ افسران غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو حساس معلومات فراہم کرنے میں ملوث پائے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹننٹ جنرل ”ر“ جاوید اقبال کو 14 سال قید بامشقت، بریگیڈئر (ر) راجہ رضوان اور حساس ادارے کے افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت سنائی گئی۔ یہ افسران غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو حساس معلومات فراہم کرنے میں ملوث پائے گئے۔ ان پر جاسوسی کا الزام ثابت ہوا جس کے بعد انہیں سزائیں دی گئییں۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر ان کا کورٹ مارشل کیا گیا۔

دو سال کے دوران 400 پاک فوج کے افسروں کو مختلف جرائم میں سزائیں دی گئیں

افسروں کا آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کیا گیا۔ سابق لیفٹننٹ جنرل اسد درانی کا احتساب بھی اسی پالیسی کے تحت کیا گیا۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سال کے دوران 400 پاک فوج کے افسروں کو مختلف جرائم میں سزائیں دی گئیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج میں احتساب کا اعلٰی ترین نظام رائج ہے۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا ان کیسز کو نمٹانا اس بات کا ثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست…

لندن۔ ایک دور میں بھارتی ٹیم پاکستان کے ہاتھوں پہ در پے شسکتوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی…

6 گھنٹے
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میں مسلسل ساتویں شکست پر پاکستانی شائقین سراپا احتجاج

بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے…

اسلام آباد۔ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں اور عوام دشمن بجٹ کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان…

6 گھنٹے
بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملکی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں…

اسلام آباد۔ قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے بالاخر روزانہ پارلیمنٹ میں آنے اور…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے