بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

ایل او سی پر کلسٹر بم حملوں پر قومی سلامتی کا اجلاس طلب

94 Views 0 2 ہفتے
ایل او سی پر کلسٹر بم حملوں پر قومی سلامتی کا اجلاس طلب
Posted at 4 اگست-2019

اسلام آباد۔ بھارت ایک ایسا ہمسایہ ملک ہے جس نے کبھی دل سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی وہ اس کیخلاف کبھی جارحیت کرنے سے باز آیا ہے۔ وزیراعظم کے کامیاب دورہ امریکہ کے دوران صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش پر بھارتی حکمرانوں اور فوج کو سانپ سونگھ چکا ہے۔

وادی نیلم میں کلسٹر بم حملے کے نتیجے میں طلب

ایل او سی پر اندھا دھند فائرنگ اور کلسٹر بم حملوں کے ذریعے اپنے دل کی بھڑاس نکال رہا ہے۔ کلسٹر بم کا شہری آبادیوں پر برسانا عالمی کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہے اور بھارت اس کا مسلسل مرتکب ہو رہاہے۔

اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے

اب وزیراعظم پاکستان نے بھی ایل او سی پر کلسٹر بم حملے اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم پر قومی سلامتی کا اجلاس طلب کر لیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے نتیجے میں طلب کیا گیا ہے۔

اس اجلاس میں قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔ بھارتی فوج کے کشمیر میں کلسٹر بموں کے استعمال کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر بھی غور کیا جائیگا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

قمر جاوید باجوہ کی حاضر سروس میجر کو…

راولپنڈی۔ پاک فوج دنیا کی پروفیشنل ترین آرمی میں سے ایک ہے۔ یہ اعزاز پاک آرمی نے ایک…

6 گھنٹے
قمر جاوید باجوہ کی حاضر سروس میجر کو عمر قید کی توثیق

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو مزید ایک…

اسلام آباد۔ پاک آرمی کے سپہ سالار اعلٰی قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی…

1 دن
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی کو مزید ایک ٹرم مل گئی

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی جاری،…

راولپنڈی۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد مودی سرکار نے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر…

1 دن
ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی جاری، دو مزید شہری شہید

نیوی آفیسرزاور سیلرز کیلئے ملٹری اعزازت

اسلام آباد۔ صدر مملکت ہر سال پاک بحریہ کے آفیسران اور سیلرز کی قومی خدمات پر انہیں ملٹری…

3 دن
نیوی آفیسرز اور سیلرز کیلئے ملٹری اعزازت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے