بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

آرمی چیف کا افغان سفیر سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

69 Views 0 1 ہفتہ
آرمی چیف کی افغان سفیر سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Posted at 10 اگست-2019

راولپنڈی۔ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان نے افغان بھائیوں کا ساتھ دیا ہے۔ سردجنگ کے دور میں بھی پاکستان نے 35 لاکھ افغان بھائیوں کا بوجھ اپنی معیشت پر برداشت کیا۔ اب خطے میں نئی تبدیلیاں ہونے جا رہی ہے۔

Courtesy Twitter

امریکہ بھی افغانستان سے فوجی انخلا کا عندیہ دے چکا ہے

امریکہ بھی افغانستان سے اپنی فوجوں کے انخلا کا عندیہ دے چکا ہے۔ افغانستان میں آئندہ ممکنہ سیاسی سیٹ اپ اور پائیدار امن کیلئے پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ امریکہ کے ساتھ افغان طالبان کے قطر میں مذاکرات شروع کرانے میں بھی پاکستان کا اہم کردار تھا۔

اس ملاقات میں اہم افغان امور زیر بحث آئے

اب وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران آرمی چیف بھی ہمراہ تھے۔ ان کی اعلٰی امریکی عہدیداران سے افغان ایشو پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسی تناظر میں پاک فوج کے سپہ سالار اعلٰی قمر جاوید باجوہ کی پاکستان میں تعینات افغان سفیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔

باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے

اس ملاقات میں اہم افغان امور زیر بحث آئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان سفیر کے درمیان ملاقات میں افغان امن عمل اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال زیر بحث آئے۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔

واضح رہے پاکستان لاہور میں پہلی افغان امن عمل کانفرنس بھی کرا چکا ہے۔ اس کانفرنس میں تمام افغان سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

قمر جاوید باجوہ کی حاضر سروس میجر کو…

راولپنڈی۔ پاک فوج دنیا کی پروفیشنل ترین آرمی میں سے ایک ہے۔ یہ اعزاز پاک آرمی نے ایک…

6 گھنٹے
قمر جاوید باجوہ کی حاضر سروس میجر کو عمر قید کی توثیق

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو مزید ایک…

اسلام آباد۔ پاک آرمی کے سپہ سالار اعلٰی قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی…

1 دن
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی کو مزید ایک ٹرم مل گئی

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی جاری،…

راولپنڈی۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد مودی سرکار نے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر…

1 دن
ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی جاری، دو مزید شہری شہید

نیوی آفیسرزاور سیلرز کیلئے ملٹری اعزازت

اسلام آباد۔ صدر مملکت ہر سال پاک بحریہ کے آفیسران اور سیلرز کی قومی خدمات پر انہیں ملٹری…

3 دن
نیوی آفیسرز اور سیلرز کیلئے ملٹری اعزازت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے