بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

17-June-2019

پاکستانی سالمیت پر سمجھوتا نہیں،غداری ثابت ہونے پر 2 فوجیوں کو سزائے موت

85 Views 0 3 ہفتے
Posted at 30 مئی-2019

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر ایک سول افسر اور دو فوجیوں کو قید اور موت کی سزاوں کی توثیق کر دی ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سزا پانے والے افسران میں سے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال کو 14 سال قید با مشقت جبکہ سابق بریگیڈیر راجہ رضوان اور سول افسر وسیم اکرم کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی ہے

ان افسران پر جاسوسی اور غداری کا الزام ثابت ہونے کے بعد سزائیں دی گئی ہیں ان پر الزام ہے کہ یہ دوسرے ملک کی خفیہ ایجنسیوں کو ملک کی حساس معلومات فراہم کرتے تھے۔

پاکستان میں کوئی بھی سول ، فوجی اور آئینی عہدہ رکھنے والے ملازم کو آفشیل سیکرٹ ایکٹ کے تحت تمام معلومات ہر مرحلے میں خفیہ رکھنے کا پابند ہوتا ہے اگر کوئی اس قانون کی خلاف ورزی کریں تو اس کی سزا عمر قید اور سزائے موت ہے اگر بلاواسطہ(یعنی انجانے میں معلومات شیئر کر دیں) کسی پر الزام ثابت ہو تو اس کی سزا میں کمی ہو سکتی ہے۔سزا کا تعین فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کرتا ہے۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے دور میں فوج کے مختلف رینکس کے 400 افسران کو اب تک سزائیں سنائی جا چکی ہیں

متعلقہ خبریں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سندھ عبدالباری پتافی مستعفی…

کراچی۔ گھوٹکی 205 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے کورننگ امیدوار صوبائی وزیر لائیو سٹاک…

5 گھنٹے
اس نشست پر انتخاب 18 جولائی کو منعقد ہو گا

حکومت پاکستان کا ترکی میں 50 ہزار غیر…

اسلام آباد۔ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری نوجوان نسل کو یورپی ممالک کی جانب کوچ کرنے کیلئے…

7 گھنٹے
حکومت پاکستان کا ترکی میں 50 ہزار غیر قانونی تارکین کو وطن واپس لانے کا فیصلہ

فوج میں اعلٰی سطح پر تقرریاں و تبادلے

راولپنڈی۔ پاک فوج دنیا کی پروفیشنل ترین آرمی ہے۔ اس کا اعتراف عالمی برادری بھی کرتی ہے۔ اس…

8 گھنٹے
فوج میں اعلٰی سطح پر تقرریاں و تبادلے

وزیر جنگلات سبطین خان کا احتساب عدالت سے…

لاہور۔ اپوزیشن جماعتوں کو گلہ ہے کہ نیب نے انہیں ٹارگٹ کر رکھا ہے۔ کرپٹ حکومتی وزراء پر…

2 دن
وزیر جنگلات سبطین خان کا احتساب عدالت سے 10 روزہ ریمانڈ منظور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے