بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-May-2019

قاتل فوجی کی سزا سیلف ڈیفنس کے نام پر معاف کر دی

66 Views 0 2 ہفتے
Posted at 7 مئی-2019

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز ایک سابق امریکی فوجی فرسٹ لیفٹننٹ بیہنا کی 2009ء میں عراقی قیدی کو ہلاک کرنے کی سزا معاف کر دی۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری سارا سینڈرا نے اعلان کیا کہ اوکلوہاما کے مائیکل بہینا کی ساری سزا معاف کی گئی ہے۔

بہینا کو ملٹی کورٹ کی جانب سے 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سینڈرا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سب سے بڑی امریکی اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کے بعد نے اس پر تحفظات ظاہر کئے گئے کہ ٹرائل کورٹ نے بہینا کے کیس میں سیلف ڈیفنس کے نکتے کو پیش نظر نہیں رکھا۔

آرمی بورڈ کی طرف سے اسکی سزا 15 سال کر دی تھی

آرمی بورڈ کی طرف سے اس کی سزا 15 سال کر دی تھی اور 2014ء میں اسے پیرول پر رہائی کا حقدار بھی قرار دیا تھا۔ معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ بیہنا 2007ء میں عراق میں تعینات ہوا۔ اگلے سال اس کے دو سپاہی اور دوست سڑک دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔

واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ بیہنا 2007ء میں عراق میں تعینات ہوا

ملٹری پروسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ جولائی 2009ء میں اس نے اپنے کورٹ مارشل کی کارروائی کے دوران کہا تھا کہ اس نے منصور کا قتل اپنے دو سپاہیوں کا انتقام لینے کیلئے کیا تھا۔ سارا سینڈرا کا کہنا ہے کہ اوکلوہاما الیکشن آفیشل، پبلک اور آرمی بورڈ کی جانب سے بھی اس کی حمایت کی گئی

۔ 37 جنرلز، اور ایڈمرلز کے ساتھ انسپکٹر جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس نے بیہنا کی سیلف ڈیفنس کے موقف کی حمایت کی۔ آخر وہ سینڈرا نے مزید لکھا کہ وہ اس رہائی کا حقدار تھا۔

متعلقہ خبریں

شاہین ٹو 1500 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ…

راولپنڈی۔ پاک آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے۔ اب اس نے جدید ٹیکنالوجی میں بھی…

16 گھنٹے

سعودیہ کا ایران کی جانب سے جنگ تھونپنے…

متحدہ عرب امارات۔ مشرق وسطٰی میں ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے خطے کے امن…

2 دن
سعودی کا ایران کی جانب سے جنگ تھونپنے پر بھرپور دفاع کا عندیہ

یاؤجنگ نے خطے میں سلامتی اور استحکام کیلئے…

راولپنڈی۔ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بھی بلند اور سمندر کی وسعتوں سے بھی گہری ہے۔ اس کا…

3 دن
باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو

پاکستان میں بھارتی سہولت کار پکڑے گئے

پاکستان کے سب سے پرامن علاقے گلگت بلتستان میں انتشار پھیلانے کی بھارتی گھناؤنی سازش ناکام بنا دیں…

3 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے